Categories: بھارت درشن

متحدہ کسان مورچہ کو راج بھون تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی: وشواس ناگرے پاٹل

ممبئی کے آزاد میدان میں کسانوں کا مظاہرہ

ممبئی ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر وشواس ناگرے پاٹل نے کہا کہ راج بھون تک متحدہکسان مورچہ کے پیدل مارچ کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اگر کسان پولیس کی اجازت پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ریاست کے کسانوں کا مظاہرہ آزاد میدان میں جاری ہے۔

وشواس نگری پاٹل نے پیر کے روز کہا کہ ممبئی پولیس مسلسل مشتعل کسانوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ ساتھ ہی ان کاشتکاروں کو بھی امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ کسانوں کو آزاد میدان میں مظاہرہ کرنے کی اجازت ہے۔ اگر کسان رہنما پولیس کی اجازت کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

معلومات کے مطابق ، مہاراشٹرا کے کسانوں نے مرکزی حکومت کے زراعت قانون کی مخالفت کرتے ہوئے پیر کو آزاد میدان میں احتجاج جاری رکھا ہے۔ این سی پی کے صدر شرد پوار ، کانگریس پارٹی اور شیوسینا کے رہنما اس مظاہرے سے خطاب کرنے والےہیں۔ اس کے بعد کسان قائد آزاد میدان سے راج بھون تک پیدل مارچ کرنے والے ہیں۔ کسان رہنما راج بھون کا دورہ کرنے کے بعد اپنی درخواست (مطالبہ خط) گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو دیں گے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی اس محاذ میں شامل ہونے والے تھے لیکن انہوں نے آج اپنا خیال بدل دیا ہے۔ اب شیوسینا کے رہنما کسان کے مظاہرے میں شامل ہوں گے۔

این سی پی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں ، اسی وجہ سے وہ احتجاج میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ کسان رہنما اس وقت راج بھون تک مارچ کرنے پر بضد ہیں۔ لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی اور آزاد میدان سے تھوڑا سا دور واقع میٹرو سنیما کے قریب کسان قائدین کی گرفتاری کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago