پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ دیوالی منائی گئی

اسلام آباد ، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے شہر کراچی میں ہندو برادری کے لوگوں نے دیوالی منائی۔ اس دوران ، انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا بھی خیال رکھا۔

ایک ہندو لڑکی پوجا نے بتایا کہ یہ تہوار چراغوں ، لائٹس اور پٹاخوں کا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے ، جوان اور بوڑھے سب اس تہوار کو منانے میں خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی یہاں اس تہوار کو منانے آئے ہیں۔ ہم یہاں مختلف پینٹنگز اور نمونے دیکھنے آئے ہیں۔ میرایقین ہے کہ رنگوں سے کھیلناخون سے کھیلنے سے کئی گنا بہتر ہے۔ کراچی میں سوامی نارائن مندر کو بھی روشن کیا گیا تھا۔

ایک خاتون گیتا کماری نے کہا کہ ہم کووڈ19کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے دیپاﺅلی منارہے ہیں۔ اس تہوار میں ہم خدا سے دعا مانگ رہے ہیں کہ جلد سے جلد اس وبا سے نجات مل جائے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بھگوان رام (بھگوان وشنو کا ساتواں اوتار) نے راون کو مارنے اور 14 سال جلاوطنی مکمل کرنے کے بعد ایودھیا واپس آنے کے بعد دیوالی منایاتھا۔

تب سے ملک و دنیا کے لوگ اپنے گھروں کو سجانے ، ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہوئے اور خدا سے دعا مانگ کر یہ تہوار مناتے ہیں۔ یہ تاریکی پر روشنی کی فتح ، برائی پر بھلائی کی فتح ، اور جہالت پر علم کی فتح کا تہوار ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…