عالمی تنظیم کی سلامتی کونسل میں پاکستان پر بے دریغ حملہ کرتے ہوئے ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کسی کو بھی دہشت گردی کو حق بجانب قرار دینے اور دہشت گردوں کی ستائش کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنے ورچوئل خطاب میں ڈی کمپنی اور اس کے سرغنہ داؤد ابراہیم کا حوالہ دہتے ہوئے کہا کہ 1993ممبئی دھماکوں کے مجرموں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے جہاں انہیں نہ صرف سرکاری تحفظ حاصل ہے بلکہ ان کی زبردست مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔
Jaishankar at UNSC Debate
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تو ہم سب کو دہشت گردی سے بلا جھجک نمٹنے کے لیے سیاسی سطح پر ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیںہونی چاہئے۔ہندوستان کا یکم جنوری2021کو رکنیت سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ سلامتی کونسل سے پہلی بار خطاب کر رہے تھے۔
وزیر خارجہ جے شنکر قرار داد 1373(2001)کی منظوری کے بعد 20سال میں دہشت گردی سے نمٹنے میں بین الاقوامی تعاون ‘ کے حوالے سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو دہشت گردانہ کاررواﺅں سے لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
 
<h4>دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور ایک موثر کارروائی یقینی بنانے</h4>
جے شنکر نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور ایک موثر کارروائی یقینی بنانے کے لیے ایک 8نکاتی منصوبہ تجویز کیا۔انہون نے اس پر زور دیا کہ دہشت گردی اور بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کے درمیان رابطوں کو مکمل طور پر تسلیم کیا جا اور ان سے پوری قوت سے نمٹا جانا چاہئے۔
گذشتہ سال اگست میں 88کالعدم گروپوں اور ا ن کے سرغنوں پر جس میںہندوستان کو مطلوب انڈر ورلڈ ڈان کا بھی نام شامل تھا، حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاکستان نے پہلی بار اپنی سرزمین پر داو¿د ابراہیم کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔
Jaishankar at UNSC Debate.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…