پی ٹی آئی آزاد ارکان اسمبلی کی مدد سے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی تیاری میں

اسلام آباد ، 20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

گلگت بلتستان میں5 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے۔

ان فاتح امیدواروں میں وزیر محمد سلیم (اسکردو 3) ، راجہ نصیر علی خان (اسکردو 4) ،مشتاقحسین (گھانچے 1) ، عبدالحمید (گھانچے 2) اور جاوید منوا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے تفصیلی بات چیت کے بعد ، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے اعلان کیا کہ بلتستان ڈویژن اور ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے چار امیدواروں نے وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گلگت بلتستان میں الیکشن کروایا، اس کے بعد برسر اقتدار پارٹی طاقت اور زبردستی سے گلگت بلتستان کے آزاد امیدوار سے مل کر سرکار بنانے جارہی ہے۔ حالاں کہ الیکشن سے قبل متعدد رضاکاروں نے الیکشن کی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن عمران حکومت نے ان احتجاج کو بلائے طاق رکھ کر زبردستی سرکار بنانے کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام سے حکومت پاکستان کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…