Categories: بھارت درشن

کراچی تصادم – کیا پاکستان خانہ جنگی کے دہانے پر ہے؟

کراچی تصادم – کیا پاکستان خانہ جنگی کے دہانے پر ہے؟

پاکستان کا مالی دارالحکومت کراچی ، جو صوبہ سندھ کا دارالحکومت بھی ہے ، غیر یقینی صورتحال اور تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں پچھلے دو دنوں میں دو دھماکے ہوئے تھے اس کے علاوہ بہت سے سیاسی ڈرامے اور خانہ جنگی کی غیر مصدقہ خبریں بھی مل رہی ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بدھ کے روز دومنزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اگرچہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، لیکن ایک سینئر پولیس اہلکار نے پاکستان کے ڈان اخبار کو بتایا کہ یہ سلنڈر دھماکہ  لگتا ہے۔

دھماکہ  اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارت  اورگاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کمشنر کو حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک روز قبل ، شیرین جناح کالونی کے قریب بس ٹرمینل پر ایک اوردھماکہ خیز مواد (IED) پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ٹرمینل کے گیٹ کے پاس کھڑی ایک سائیکل پھٹی ، امید یہی ہے کہ کسی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعہ دھماکے کو انجام دیا گیا۔

یہ شہر نہ صرف پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں کے درمیان بلکہ سندھ پولیس اور پاکستانی فوج کے مابین بھی تناؤ کا شکار ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل رہی تھیں کہ کراچی میں سندھ پولیس اور فوج کے مابین "خانہ جنگی" شروع ہوچکی ہے۔

پاکستانی اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا تھا کہ فوج نے سندھ پولیس کے سربراہ مشتاق احمد مہر کو اغوا کیا ہے اور انہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم نواز کے شوہر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد صفدر کو گرفتار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ مبینہ طور پر انھیں ایک ہوٹل کے کمرے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب پاکستانی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کراچی میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آرمی رینجرز کے ذریعےسندھ پولیس چیف کے مبینہ اغوا کے تنازعہ کی وجہ سے محکمہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران اجتماعی رخصت پر چلے گئے۔ ان پولیس افسروں نے کہا کہ جس طرح سے ان کے چیف کی بے عزتی ہوئی ہے وہ کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔

صفدر کی گرفتاری پیپلز پارٹی ، سندھ میں حکمراں جماعت ، جو وزیر اعظم خان کے خلاف بڑے پیمانے پر اپوزیشن اتحاد یعنی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کا ایک حصہ ہے ، کے لیے شدید شرمندگی کا باعث ہوئی ہے۔

کراچی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال سے پریشان ، پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے مریم نواز کے خلاف درج ایف آئی آر اور ان کے شوہر صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کا حکم بھی دے  دیاہے۔

صفدر کی گرفتاری سے متعلق سیاسی ڈرامے نے پاکستان میں الزامات کے ماحول میں مزید  اضافہ کردیا ہے جہاں سیاسی جماعتوں نے کرونا وائرس کے بحران ،ملک میں بیروزگاری وغیرہ پر  اپوزیشن  جماعتیں متحد ہیں تاہم ان سب کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے عمران  خان  کی حکومت ذمہ دار ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago