بھارت درشن

پیوش گوئل نے گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

وزیر موصوف نے اہم بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو دور کرنے اور پی ایم گتی شکتی پر اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا

پی ایم گتی شکتی این ایم پی نے بہت سے ایسے پروجیکٹوں میں مؤثر طریقے سے تیزی لانے کا کام  کیا جو پچھلے ایک سال سے رکے ہوئے تھے

گتی شکتی نے بنیادی ڈھانچے کی نقشہ سازی کے لیے 1900 جی آئی ایس ڈیٹا لیئرز کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے. مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں مختلف وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ. میں پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اکتوبر 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان مربوط منصوبہ بندی. اور ہم آہنگ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے یکسر تبدیلی لانے والا نقطہ نظر رہا ہے۔ ’پورے حکومتی نقطہ نظر‘ (ہول آف دی گورنمنٹ ایپروچ) کو اپناتے ہوئے، قومی ماسٹر پلان نے مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے بنیادی ڈھانچے کی نقشہ سازی کے لیے 1900 سے زیادہ جی آئی ایس ڈیٹا لیئرز کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا ہے۔ پچھلے ایک سال میں، این ایم پی نے مؤثر طریقے سے بہت سے ایسے منصوبوں کو تیز کرنے کا کام کیا ہے جو پہلے رکے ہوئے تھے۔

جناب پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

 جناب گوئل نے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کی طرف سے قومی ماسٹر پلان کے استعمال کو تیز کرنے میں. خاص طور پر اہم بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے کی گئی پیش رفت کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے مختلف وزارتوں، محکموں اور ریاستوں کے ذریعے. پی ایم گتی شکتی کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید تربیت. اور صلاحیت سازی پر زور دیا۔ انہوں نے وزارتوں سے یہ بھی کہا. کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے اہم خلاء کو دور کرنے کو ترجیح دیں . اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل خطوں کی ترقی پر توجہ دیں. خاص طور پر صنعتی کلسٹر پر جو اقتصادی ترقی کے محرک کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

نیشنل ماسٹر پلان کا استعمال کرتے ہوئے پچھلے ایک سال میں 250 سے. زیادہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

این ایم پی پلیٹ فارم اب تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ منصوبہ بندی کے عمل کو ہموار کرنے. اور درست فیصلہ سازی کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ماسٹر پلان اور پی ایم گتی شکتی ادارہ جاتی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے. پچھلے ایک سال میں 250 سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں زراعت، خوراک، اسٹیل اور کوئلہ جیسے شعبوں کے لیے ریل. بندرگاہ، سڑک اور آخری میل تک کے بنیادی ڈھانچے کے متعدد رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران مختلف. وزارتوں نے پریزنٹیشنز دیں اور نیشنل ماسٹر پلان پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی پیش رفت. اور کامیابیوں پر غور و فکر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago