بھارت درشن

نائب صدر جمہوریہ ہند نے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا

نائب صدر جمہوریہ ہند نے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا

جناب دھنکر نے جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے ’’ہمارے عظیم گروؤں کی شاندار. روحانی روایت کی درخشاں علامت‘‘  قرار دیا


نائب صدر جمہوریہ کا ریاست پنجاب کاایک روزہ دورہ اختتام پذیر ہوا

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج امرتسر میں شری دربار. صاحب (گولڈن ٹیمپل) کا دورہ کیا اور اسے ‘’ہمارے عظیم گروؤں .کی شاندار روحانی روایت کی ایک درخشاں علامت’‘ قرار دیا۔

نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے ریاست پنجاب کے اپنے پہلے. دورے پر امرتسر پہنچ کر جناب دھنکر. نے گولڈن ٹیمپل میں ’’امن، سکون، عقیدت اور خدمت کے احساس‘‘ کو ’’ناقابل فراموش تجربہ‘‘  قرار دیا۔

وزیٹر بک میں اپنے ریمارکس لکھتے ہوئے انھوں نے گروؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا. اور اس بات پر زور دیا کہ ’’شری ہرمندر صاحب صدیوں سے محبت، انسانیت، دردمندی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا رہا ہے۔‘‘

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے گولڈن ٹیمپل میں لنگر چھکا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیوا میں حصہ لیا۔

اس کے بعد انھوں نے جلیاوالاں باغ کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسے قومی اہمیت کی یادگار قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا. کہ یہ ان شہیدوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے. جن کے ہم ابدی طور پر مقروض ہیں۔ جناب دھنکر نے یہ بھی کہا .کہ ’’شہیدوں کو بہترین خراج عقیدت ایک خوشحال. جامع اور خود کفیل بھارت کی تعمیر ہے جس کا انھوں نے تصور کیا تھا۔‘‘

اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ اور ان کے اہل خانہ نے درشن کیا اور شری درگیانا مندر اور شری رام تیرتھ میں پوجا کی۔

اس دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ مرکزی وزیر. مملکت برائے تجارت و صنعت جناب سوم پرکاش. پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب لال جیت سنگھ بھلر اور ریاست کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago