بھارت درشن

ورلڈ اسپائس کانگریس کا 14واں ایڈیشن 16-18 فروری ممبئی میں منعقد ہوگا

ہندوستان کو دنیا کا ‘مصالحوں کا پیالہ’ کہا جاتا ہے۔ یہ متعدد معیاری، نایاب اور ادویاتی مصالحے تیار کرتا ہے۔ ہندوستانی مصالحوں کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ورلڈ اسپائس کانگریس (ڈبلیو ایس سی) کا 14واں ایڈیشن ممبئی میں 16-18 فروری 2023 کو منعقد کیا جائے گا۔ورلڈ اسپائس کانگریس

ہندوستانی مصالحوں کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع

ڈی ساتھیان، سکریٹری، مصالحہ بورڈ، وزارت برائے تجارت و صنعت نے کہا کہ ڈبلیو ایس سی کا یہ ایڈیشن خاص ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ وہ آج ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسٹیک ہولڈرز کو کووڈ 19 کے بعد صنعت کے موجودہ رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے اور آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ جناب۔ ساتھیان نے کہا کہ نہ صرف تاجروں بلکہ پالیسی ریگولیٹرز کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے لیے منعقد ہونے والی اس تقریب میں جی20 ممالک کے درمیان مصالحہ جات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروباری اجلاس منعقد ہوں گے۔

ہندوستان کو دنیا کا ‘مصالحوں کا پیالہ’ کہا جاتا ہے

اس پروگرام میں پالیسی ساز، ریگولیٹری اتھارٹیز، مصالحہ جات کی تجارت کی انجمنیں. سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ اہم جی 20 ممالک کے تکنیکی ماہرین شرکت کریں گے۔ عالمی مصالحہ کانگریس 2023 کا موضوع وژن 2030 ہے.  S-P-I-C-E-S (پائیداری، پیداواری صلاحیت، اختراع، تعاون، عمدگی اور حفاظت)۔

ڈبلیو ایس سی کے لیے مہاراشٹر کو مقام کے طور پر منتخب کرنے کے بارے. میں بات کرتے ہوئے جناب ساتھیان نے کہا کہ ’’مہاراشٹرا مصالحہ پیدا کرنے والی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہندوستان میں ہلدی کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ریاست ہے۔ مہاراشٹرا دو جی آئی ٹیگ والی ہلدی کی قسمیں. اور ایک جی آئی ٹیگ والی مرچ کی قسم پیدا کرتا ہے۔ مہاراشٹر کے ساحلی علاقے جی آئی ٹیگ شدہ کوکم کی پیداوار. کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ ریاست مصالحوں کی برآمد کے سب سے بڑے مرکزوں میں سے ایک ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago