Categories: بھارت درشن

متحدہ عرب امارات کے قیام کی 49 ویں سالگرہ

متحدہ عرب امارات کے قیام کی 49 ویں سالگرہ

نئی دہلی – 2 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہر سال دو دسمبر کو متحدہ عرب امارات اپنے سات امارات کے اتحاد کی سالگرہ مناتا ہے۔ آج متحدہ عرب امارات اپنا 49 واں قومی دن منا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ملک کے بانی، مرحوم شیخ زائد بن سلطان النہیان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہےاور کامیابیوں سے مالا مال فیڈریشن کے سفر کا عکاس ہے جس کی بنیاد شیخ زائد بن سلطان النہیان نے رکھی تھی۔ آج ، متحدہ عرب امارات،شیخ زائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پوری قوم کو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دے رہا ہے۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران ، متحدہ عرب امارات نے قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد شعبوں میں کامیابیوں کا مشاہدہ کیا۔

اس سال ، متحدہ عرب امارات نے اپنی پرجوش کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، ایک پرامن ایٹمی بجلی گھر شروع کیا ، جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ، اور ساتھ ہی مریخ پر پہلا عرب اور اسلامی دنیا کا تحقیقاتی سیارچہ بھیج کر تاریخ رقم کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق مریخ پر روانہ یہ ’’ہوپ پروب‘‘ خلائی سیارچہ متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر 2021 تک مریخ پر پہنچے گا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago