Categories: بھارت درشن

پاکستان کے 70 زائرین پر مشتمل وفد نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا پر دی حاضری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>وفد نے بھارت اور پاکستان میں امن اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کیں</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے 718 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان سے 70زائرین کا وفد بھارت آیا ہے۔ آج یہ وفد درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی۔  پاکستان بھارت میں امن اور ہم آہنگی۔  پوری دنیا سے کورونا وائرس کی وبا کے اختتام کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ وفد درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے اور چراغاں بھی کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 درگاہ کے چیف انچارج کاشف نظامی نے بتایاکہ حضرت خواجہ محبوب الٰہی کا عرس کورونا وائرس وباء کی وجہ سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق منایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ 22-24نومبر تک منائے جانے والے اس عرس تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے عرس تقریب کا چھوٹے پیمانے پر منایا جارہا ہے لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس وباء کے کم اثر کو دیکھتے ہوئے تقریب کو تھوڑا بہتر انداز میں منعقد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بھی کورونا وائرس سے متعلق پروٹوکول پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج شام پاکستان کے وفد نے درگاہ کا دورہ کیا، چادر پوشی اور گلپوشی بھی انہوں نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے درگاہ میں منعقد ہونے والے عرس میں پاکستان سے وفود شرکت نہیں کر پارہے تھے۔ لیکن اس بار  حکومت ہند نے انہیں اجازت دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت یہ وفد درگاہ کے صحن میں آیا تھا۔  پولیس نے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے اور کسی کو بھی درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago