Categories: بھارت درشن

پونے میں سینیٹائزر تیار کرنے والی کمپنی میں زبردست آتشزدگی

مہاراشٹرا کے پونے ضلع میں پمپری کے اروڑے علاقے میں سینیٹائزر بنانے والی ایس وی ایس کمپنی میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں ، جے سی بی سے کمپنی کی دیوار توڑ کر کم از کم 17مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے سخت مشقتکے بعد آگ پر قابو پایا۔ فی الحال کولنگ کا کام جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر مزید کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

پمپری کے تحصیل دار ابھے چوہان نے بتایا کہ ایس وی ایس کیمیکل کمپنی میں سینیٹائزر بنانے کا کام چل رہاتھا۔پیر کے روز یہاں کمپنی کی مشین میں اسپارک ہونے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا لیکن بعد میں 17 مزدوروں کو جے سی بی سے کمپنی کی پچھلی دیوار توڑ کر باہر نکال لیا گیا۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

مقامی ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے نے بتایا کہ اب تک اس واقعے میں 11 مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں بنیادی معلومات موصول ہو رہی ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ، قصورواروں کو فوری طور پر سخت سزا دی جانی چاہیے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

سینیٹائزر فیکٹری میں دھماکہ

پونے ضلع میں پرانگٹ گاؤں میں واقع سینیٹائزر فیکٹری میں دھماکہ کے نتیجے میں لگی آگ میں 17افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ان میں خواتین کی اکثریت ہے آج سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دوپہر 3بجے سیم پرائیوٹ ایم آئی ڈی سی علاقہ میں واقع کیمیکل کمپنی ایس وی سی میں دھماکہ ہوا اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔آگ میں بہت سے لوگ پھنس گئے۔اور مزدوروں کی۔موت واقع ہوگئی۔زیادہ تر افراد دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔اس کی اطلاع پونے دیہی پولیس نے دی ہے۔فیکٹری ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پونے کے کلکٹر ڈاکٹر راجیش دیشمکھ اور سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیون دیشمکھ جائے واقع پر پہنچ چکے ہیں۔چوان نے کہاکہ 11،لاشیں پائی گئی تھیں اور باقی 6 بعد میں برآمد کرلی گئیں۔لاشوں کو سسون اسپتال پونے منتقل کیاگیاہے۔ان کی شناخت مشکل ہے اور جنس کا بھی پتہ نہیں لگ رہا ہے۔لیکن۔معاون مزدوروں نے 12 خواتین کے ہونے کی بات کہی ہے۔راحتی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ چکی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago