Categories: بھارت درشن

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی نئی شکل کی ابھی تک تشخیص نہیں ہوئی : وزارتِ صحت

ریاض،22دسمبر

Corona in Saudi Arabia

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کی تبدیل شدہ نئی شکل سے متاثرہ کسی مریض کی ابھی تک تشخیص نہیں ہوئی ہے۔اس نئے وائرس کا حال ہی میں برطانیہ میں سراغ لگایا گیا ہے اور یہ وہاں سے دوسرے یورپی ممالک میں پھیلا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مملکت میں تبدیل شدہ کرونا وائرس کے نئے کیسوں سے متعلق اڑائی جانے والی افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اب تک اس وائرس کی سعودی عرب میں موجودگی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔جاری مطالعات میں اس نئے وائرس کے جینیاتی سلسلہ کا سراغ لگایا جارہا ہے۔“

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی

برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں اس نئے وائرس کے پھیلنے سے متعلق خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عرب نے حفظ ماتقدم کے طورپر تمام تجارتی پروازیں معطل کردی ہیں،اپنے تمام برّی اور بحری راستے بند کر دیے ہیں،بندرگاہوں اور زمینی گذرگاہوں سے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوموار کی شب نیدرلینڈز سے آنے والے 34 مسافر اترے تھے۔ آمد کے بعد ان کے وہاں کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کا نتیجہ منفی رہا ہے۔اس کے بعد انھیں 14 روز تک قرنطین میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس نئے وائرس کا ستمبر میں برطانیہ میں پہلی مرتبہ سراغ لگایا گیا تھا۔اس کے بعد نیدرلینڈز ، اٹلی اور آسٹریلیا میں دسمبر کے اوائل اور وسط میں کیسوں کا پتا چلا ہے۔

یہ نیا وائرس اصل شکل کے مقابلے میں زیادہ مہلک

وائرس کی اس نئی شکل کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے. کہ یہ پہلی شکل کے مقابلے میں 70 فی صد زیادہ تیزی پھیل سکتا ہے. اور یہ اسپتالوں میں مریضوں کی زیادہ تعداد کی موجودگی کی وجہ سے پھیلا ہے۔ تاہم اب تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ یہ نیا وائرس اصل شکل کے مقابلے میں زیادہ مہلک ہے. لیکن بی بی سی کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے. کہ ابھی اس سے متاثرہ کیسوں کی مزید نگرانی کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کی نئی شکل پھیلنے کے بعد سعودی عرب کے بعد کویت ، ع±مان اور متعدد یورپی ممالک نے. برطانیہ سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں یا پروازوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

Corona in Saudi Arabia

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago