Categories: بھارت درشن

شعبۂ اردو گورنمنٹ کالج برہان میں ’’بہادر شاہ ظفر فن اور شخصیت‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

شعبۂ اردو گورنمنٹ کالج برہان پور کے زیر اہتمام اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی کے مالی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

شعبہ ٔ اردو گورنمنٹ کالج برہان پور مدھیہ پردیش کے زیرِ اہتمام 26 فروری2022 بروز سنیچر کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے مالی اشتراک سے بہادر شاہ ظفر فن و شخصیت موضوع پر ایک روزہ صوبائی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے مقالہ نگاران نے شرکت کی اور بہادر شاہ ظفرکی زندگی ، شاعری اور خدمات سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کیے۔کلیدی خطبہ مدھیہ پردیش کے معروف شاعرو ادیب، ڈرامہ نگار، متعدد کتابوں کے مصنف اور بہادر شاہ ظفر پر اہم تحقیقی و تنقیدی کام کرنے والے ادیب جناب رشید انجم نے کیا۔

پروگرام کا افتتاح مادھو گورنمنٹ کالج کے شعبہ ٔ اردو کے صدر پروفیسر غلام حسین صاحب کے ہاتھوں شمع افروزی کے ذریعے انجام پایا۔ بعد ازاں وقار آصفی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، اور نظامت کے فرائض انجام دیے ،اس سیمینار کے مہمان خصوصی سیواسدن کالج کے شعبہ ٔ اردو کے صدر پروفیسر ایس ایم شکیل،گورنمنٹ کالج نیپا نگر کے پرنسپل ڈاکٹر راجو سپکالے، گورنمنٹ کالج برہان پور کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سوشیل سوم ونشی اور سرونج کے معروف شاعر فرمان ضیائی رہے۔

افتتاحی اجلاس میں فاضلی اردو سوسائٹی (برہان پور) کی جانب سے شائع ہوئی ڈاکٹر عارف انصاری و ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری کی مرتب کردہ کتاب” فاضل انصاری فن اور شخصیت “کا اجرا ءبرہان پور کے استاد شاعر جناب فیض خلیقی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔فاضل انصاری فن اور شخصیت پر محترمہ فرزانہ انصاری نے اور فیض خلیقی برہان پوری نے اپنا تبصرہ بھی پیش کیا۔

پہلے ادبی سیشن کی صدارت پروفیسر غلام حسین(اجین) اور پروفیسر عثمان انصاری (برہان پور) نے کی۔اس میں چھے مقالے پڑھے گئے، مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر وسیم انور (ساگر)،ڈاکٹر محمد صادق(کروائی ودیشہ)، فرمان ضیائی (سرونج)، ڈاکٹر نازنین منصوری (اندور)، اور بھوپال سے تشریف لائیں ڈاکٹر صبیحہ اختر اور ڈاکٹر صبیحہ آفاق صاحبہ نے اپنے پرچے پیش کیے۔ بعد ازاں ان مقالوں کا تجزیہ اور صدارتی خطبہ پروفیسر غلام حسین صاحب نے پیش کیا۔ اس سیشن کی نظامت کھنڈوہ سے تشریف لائے مہمان پروفیسر اور سیمینار کے کنوینر محمد رفیق انصاری نے کی۔

مہمانوں کی ضیافت کے بعد پھر دوسرے سیشن کا آغاز ہوا۔

دوپہر تین بجے دوسرے ادبی سیشن میں فرمان ضیائی کے تازہ شعری مجموعہ کا اجرا بدست رشید انجم، عمل میں آیا، اس اجلاس کی صدارت پروفیسر فہمیدہ منصوری صاحبہ(اندور) نے فرمائیں۔اس سیشن میں کل سات مقالات پیش کیے گئے، جن مقالہ نگاروں نے اپنے پرچے پڑھے ان میں بطور خاص پروفیسر فہمیدہ منصوری (اندور)،پروفیسر عثمان انصاری، ڈاکٹر عارف انصاری، جاوید رانا، الطاف انصاری اور فرزانہ انصاری صاحبہ کے نام اہم ہیں۔اس سیشن کی صدر پروفیسر فہمیدہ منصوری صاحبہ کے تجزیہ کے ساتھ یہ سیشن تکمیل کو پہنچا۔

بہادر شاہ ظفر کے فکر و فن پر، تحریر کردہ مقالوں کے ذریعہ جو اہم موضوعات زیر بحث آئے ان میں ”بہادر شاہ ظفر کی شاعری، بہادر شاہ ظفر کی شاعری کا المیہ، بہادر شاہ ظفر کی شاعری کا المیہ پہلو، بہادر شاہ ظفر کی سوانح، بہادر شاہ ظفر ابتدا تا حال، بہادر شاہ ظفر کی غزل گوئی، بہادر شاہ ظفر داستان غدرکی روشنی میں،ظفر اور وابستگان ظفر کا روزمرہ، بہادر شاہ ظفر شخصیت اور شاعری,بہادر شاہ ظفر فن اور شخصیت کلام ظفر کی روشنی میں“ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

منعقدہ سیمینار میں شہر اور بیرون شہر کی متعدد ومقتدر شخصیات، شعرا ء، ادبا اور قلم کاروں نے شرکت کی،جن میں بطور خاص استاد شاعر لطیف شاہد، بسم اللہ عدیم، ابرار جعفری ،شعور آشنا،ولی شمیمی،جمیل انصاری اورطاہر نقاش وغیرہ کے ساتھ کثیر تعداد میں باذوق حضرات ،طلباءو طالبات بھی شریک رہے۔ سیمینار کے منتظمین میں گورنمنٹ کالج اسٹاف کے ساتھ ساتھ سیمینار کنوینر محمد رفیق انصاری، اعجاز صاحب، ڈاکٹر عارف انصاری، الطاف انور، شرار آصفی، وقار آصفی، مظہر اکرام اور تنویر رضا برکاتی اہم ہیں۔گورنمنٹ کالج برہان پور کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: تنویر رضا برکاتی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago