پاکستان  حکومت  کے خلاف ریلی سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اسپتال میں زرداری سے ملاقات کی

جیو نیوز ذرائع کے مطابق کراچی میں اپوزیشن کی مشترکہ ریلی سے قبل جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتوار کے دن ایک نجی ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے رہنما اور سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ایف) کے سربراہ نے آصف علی زرداری  کی صحت کے بارےمیں دریافت کیا اور ملک کی سیاسی صورت حال اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اتحاد پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان کی 11 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم  کی شکل میں اتوار سے زبردست احتجاجی مارچ کررہا ہے۔یہ احتجاج کراچی میں جاری ہے۔ یہ احتجاج حکومت کے خلاف   باغِ  جناح میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت زور شور سے پچھلے تین دن سے جاری ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں  پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کو خیرمقدم کرنے والےاشتہارات   بھی لگائے گئے ہیں۔

روزنامہ ڈان کے مطابق  مریم نواز  اتوار کی سہ پہر کراچی پہنچی ۔ مریم نواز کے استقبال میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔سیکڑوں لوگوں نے مریم نواز کی گاڑی  ایس یو وی کو گھیر لیا اور پاکستانی پرچم کے ساتھ نعرہ لگاتے ہوئے کار پر گلاب کے پھول بھی نچھاور کیے۔مریم نواز کی موجودہ ریلی میٹرو پولٹین سیٹی میں پہلی عوامی ریلی ہے۔ مریم نواز سب سے پہلے قائد اعظم پاکستان محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ کے لیے حاضر ہوئیں۔ ظاہر ہے اس قدم نے مریم نواز کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

مریم  نواز کے ساتھ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر بھی ہیں۔ پارٹی  کارکنان کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لیے 17 مقامات پر کیمپ لگائے کیے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عمران خان کی زیرقیادت حکومت کے حتمی زوال اور حکومت کی بخیہ کنی کے لیے  بہت پراعتماد ہیں۔پیپلز ڈاکٹر فورم کے ذریعے باغِ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسےمیں شامل تمام  شرکا کو مفت ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے جارہے ہیں۔

حکومت سندھ کے نمائندے مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے تابوت میں پی ڈی ایم آخری کیل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ  حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں یہ حکومت  جو مافیا کی حمایت کرتی ہیں جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی۔

وہاب نے کہا کہ پی پی پی کارکن کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اور احتیاطی کٹ پنڈال میں پہنچا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بھیانک حالات کا سامنا کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ ملک میں ایک نیا دور بلاول بھٹو کی قیادت میں شروع ہوگا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…