نئی دہلی ، 23 جنوری (انڈیا نیریٹو)
صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو وگیان بھون میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں 11 بچوں کو وزیر اعظم کے قومی چائلڈ ایوارڈ 2023 سے نوازا۔ ان بچوں کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ، سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے کی گئی ہر کوشش ہمارے سماج اور ملک کے مستقبل کو شکل دے گی۔ہمیں ان کے محفوظ اور خوشحال بچپن اور روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔بچوں کو ایوارڈ دے کرہم قومی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں
۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض ایوارڈ یافتگان نے اتنی کم عمری میں ہی اتنا بڑا حوصلہ اوربہادری دکھائی ہے کہ ان کے بارے میں جان کر نہ صرف ہمیں حیرت ہوئی ، بلکہ ہم مغلوب بھی ہوئے۔ان کی مثالیں تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں۔ سخت جدوجہد کے بعد ہمیں ا?زادی ملی ہے۔ اس لئے نئی نسل سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ لوگ آزادی کی قدروں کو پہچانیں اور ان کا تحفظ کریں۔
انہوں نے بچوں کو صلاح دی کہ وہ ملک کے مفاد کے بارے میں سوچیں اور جہاں بھی موقع ملے ملک کے لئے کام کریں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی زندگی کی اقدار میں بھلائی کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔زندگی ان لوگوں کے لئے ہی کامیاب ہے، جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔مکمل انسانیت کے تئیں محبت کا جذبہ ، جانوروں، پرندوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی ثقافت ہندوستانی زندگی کی اقدار کا حصہ ہے۔انہیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ آج کے بچے ماحولیات کے تئیں زیادہ بیدار ہیں۔
انہوں نے انہیں اس بات کا دھیان رکھنے کی صلاح دی کہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، اس سے ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔انہوں نے لوگوں سے شجرکاری کرنے اور ان کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ان سے توانائی بچانے اور بڑوں کو بھی اس کے لئے متحرک کرنے پر زور دیا۔
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 18-5سال کی عمر کے بچوں کو 6زمروں –ا?رٹ اور ثقافت، بہادری، اختراعات، تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں ان کی بہتری کارکردگی کے لئے دیا جارہا ہے۔ اس سال ا?رٹ اور ثقافت ، بہادری، اختراعات ، سماجی خدمت اور کھیل کے زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…