بھارت درشن

ایمیزون میں بڑے پیمانے پرملازمین کی چھنٹی شروع،کمپنی نے ملازمین کو لکھا خط

(نئی دہلی / سین فرانسسکو، 17 نومبر( انڈیا نیرٹیو

 امریکہ کی مشہور ای کامرس کمپنی ایمیزون نے بڑھتی ہوئی معاشی کساد بازاری کے درمیان اپنے اخراجات میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ اس کے تحت کمپنی نے نوکریوں میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے ایک دن پہلے ایمیزون کے ہارڈویئر چیف ڈیولپ نے ملازمین کو ایک خط لکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ای کامرس کمپنی ایمیزون میں ملازمتوں میں کٹوتی ڈیوائس یونٹ پر مرکوز ہے، جس میں وائس اسسٹنٹ الیکسا اور اس کے خوردہ اور انسانی وسائل کے ڈویڑن شامل ہیں۔

 ایمیزون کے ملازمین کو لکھے گئے خط میں ہارڈویئر چیف نے کہا ہے کہ کئی راو?نڈز کے جائزے کے بعد ہم نے کچھ ٹیموں اور پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے اب کچھ کرداروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے بعد ایمیزون جلد ہی اپنے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کر سکتا ہے۔ ایسے میں اگر برطرف ملازمین کی تعداد 10,000 کے قریب رہتی ہے تو یہ سب سے بڑی چھٹنی ہوگی۔ حالانکہ، یہ کمپنی کی افرادی قوت کا ایک فیصد سے بھی کم ہے، کیونکہ ایمیزون عالمی سطح پر 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago