Categories: بھارت درشن

جوہری معاہدے میں امریکہ کے واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں: خامنہ ای

جوہری معاہدے میں امریکہ کے واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں: خامنہ ای

America – Nuclear deal- Iran

تہران،09جنوری(انڈیا نیرٹیو)

ایسے وقت میں جب کہ بین الاقوامی سطح پر بالخصوص یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد ہو رہے ہیں، ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مغرب کے ساتھ مصالحت سے خطے میں استحکام نہیں آئے گا۔

خامنہ ای نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ حرکت میں آئیں تاکہ گزشتہ دو سال کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی پابندیوں کے ضمن میں ایران پر عائد قیود کی تمام صورتوں کو ختم کیا جا سکے۔

ایرانی ٹیلی ویژن پر جمعہ کے روز نشر ہونے والے بیان

ایرانی ٹیلی ویژن پر جمعہ کے روز نشر ہونے والے بیان میں رہبر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے ملک کو 2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں امریکہ کے واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں تاہم انہوں نے پابندیاں اٹھائے جانے پر زور دیا۔

تہران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کا تناسب بڑھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ’’اگر دیگر لوگ پاسداری کریں گے تو ہم بھی پاسداری کی طرف لوٹ آئیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان

واضح رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ تہران یورینیم کی افزودگی کا تناسب 90 فیصد تک بڑھا دے گا۔

ایرانی ٹیلی ویژن کو دیے گئے بیان میں کمالوندی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بآسانی یورینیم کی افزودگی کا تناسب 20 فیصد سے اوپر لے جانے کی قدرت رکھتا ہے جو 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ادھر، منتخب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس بات کا عندیہ دے چکی ہے کہ جوہری معاہدے میں بعض ترامیم کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے قومی سلامتی کے لیے

بائیڈن کے مشیر جیک سولیون یہ باور کرا چکے ہیں کہ جوہری معاہدے سے طرف واپسی سے قبل ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔

No hurry for US to return to nuclear deal: Khamenei

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago