Categories: بھارت درشن

انل دیشمکھ کا استعفیٰ منظور، این سی پی دلیپ والسے پاٹل نئے وزیر داخلہ ہوں گے

انل دیشمکھ کا استعفیٰ  منظور، این سی پی دلیپ والسے پاٹل نئے وزیر داخلہ ہوں گے

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اب وزیر داخلہ کی ذمہ داریNCP کے دلیپ والسے پاٹل کو دی گئی ہے جو کابینہ کے وزیر ہیں۔ ریاست کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے گورنر کوشیاری کو انل دیشمکھ کے استعفے کا خط اس درخواست کے ساتھ پیش کردیا ہے کہ آپ اسے قبول کرلیں۔

راج بھون سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے ٹھاکرے کی یہ سفارش بھی قبول کرلی ہے کہ  دلیپ والسے پاٹل کو محکمہ داخلہ کا چارج دیا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ دلپ والسے پاٹل کے لیبر محکمے کا چارج حسن مشرف کو اضافی چارج کے طور پر دیا جائے جو دیہی ترقیات کے وزیر بھی ہیں اور ریاستی ایکسائز محکمہ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار کو سونپا جائے۔

اِس سے پہلے دن میں انل دیشمکھ نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے اُس وقت استعفیٰ دے دیا تھا  جب کہ بامبے ہائی کورٹ نے CBI کو بدعنوانی کے الزامات کی ابتدائی انکوائری کا حکم دیا تھا جو ممبئی پولیس کے سابق سربراہ پرم بیر سنگھ کی طرف سے اُن کے خلاف لگائے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago