Categories: بھارت درشن

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ

عرس اعلیٰ حضرت اشرفی کے روح پرورموقع پر خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں میں منعقد ہ آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بورڈ کے بانی و صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے تمام صوبائی یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں مختلف صوبوں سے آئے ہوئے بورڈ کے صدور وسکریٹریزاوردیگرعہدیداران وممبران نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جسے بورڈ کے صدر سید محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی نے بہ نفس نفیس ملاحظہ کیا۔میٹینگ میں یوپی کی مختلف یونٹس کے ساتھ خصوصیت سے راجستھان،گجرات،مدھیہ پردیش،پنجاب،بہار،بنگال ،اڑٰیسہ،تلنگانہ،آندھرا پردیش،کرناٹک،چھتیس گڑھ،اتراکھنڈ،مہاراشٹر،ہریانہ، کشمیر وغیرہ کی یونٹس نے شرکت کی اوراپنی کارکردگی سے صدر محترم کو مطمئن کیا۔صدر محترم نے اس موقع سے یونٹس کی کمیوں اور ان کی کوتاہیوں پر تنبیہ بھی فرمائی،اور نئی ہدایات بھی جاری کیں۔

جن کاخلاصہ یہ ہے  :

)۱(صوبائی یونٹس اپنا اپنا لیگل سیل تیار کریں اور اسے فعال بھی کریں،تاکہ جیلوں میں بند بے قصور مسلم نوجوانوں کے نہ صرف مقدمات لڑے جاسکیں،بلکہ ان کورہابھی کرایا جاسکے،اس کے لیے صوبائی،ضلعی اور بلاک وتحصیل سطح پر مسلم وکلا سے رابطہ کیا جائےاور ان کو اس کاز کے لیے تیار کیاجائے۔ الحمد للہ مولانابرکت حسین مصباحی صدر ضلع مہراج گنج یونٹ اور قاضی محمد نعمان مدھیہ پردیش کوآرڈینیٹر اس کام کاآغاز بھی کرچکے ہیں۔

)۲(آفات ناگہانی جسیے سیلاب،طوفان،زلزلہ،حادثات،قوبائی امراض میں چیریٹی کو فروغ دیا جائے،جیسا کہ ابھی حال ہی میں ممبئی یونٹ نے کوکن سیلاب زدگان کو لاکھوں روپے کا امدادی سامان پہونچایا،اوراس سے پہلے کرونا آفت میں مختلف یونٹس نے راحت رسانی کاکام کیا۔

)۳(جو لوگ غریبی کی ریکھا سے نیچے زندگی گزرانے پر مجبور ہیں،ان کوابتدائی مشینری سامان،آلا ت،جیسے رکشا، ٹھیلا اورسائیکل وغیرہ مہیا کیا جائے۔

)۴(ہندی،اردو اور انگلش میڈیم اسکولس،کالجز،اور نرسری قائم کی جائیں،بالغ بچیوں کی باپردہ تعلیم کے لیے نسواں کالجز اور دانش گاہیں کھولی جائیں، الحمداللہ راجستھان کے ہنومان گڈھ اور یوپی کے سنبھل میں اداروں کے قیام کا کام جاری ہے۔

(۵)مسلم نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے ان کوفنی وتکنیکی تربیت فراہم کی جائے،اور اس کے لیے مراکز قائم کیے جائیں۔

(۶)جہاں بورڈ کی یونٹس  قائم ہیں ان کوفعال کیاجائے،اور جہاں قائم نہیں ہیں وہا ں نئی یونٹس قائم کی جائیں۔

(۷)تمام یونٹیس اپنا میڈیا سیل بھی بنائیں،اور اپنی کا رکردگی کومیڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائیں۔

(۸)تمام یو نٹس ملک دشمن سرگرمیوں کی مخالفت کریں،اور ایسی تمام تنظیموں کی حوصلہ شکنی کریں،جو اس میں ملوث ہیں۔

میٹنگ میں مولانامقبول ا حمد سالک مصباحی، مولانا حبیب الرحمن علوی، قاری ابو الفتح، مولانا محمد رمضان نعیمی، مولانا نورانی کشمیری، مولانا برکت حسین،سید راشد انور، جناب آفتاب عالم، جناب عمر فاروق، مولانا غلام مصطفیٰ، قاضی محمد نعمان، مولانا رئیس ازہری، حاجی محمد شکیل، جناب محمد اویس، مولانا محمد حسن، مولانا حسیب، حافظ معشوق، جناب واجب جرگر، جناب محمد فیروز، جناب ظہیر احمد مفتی محمد تاج الدین، مولانا محمد عظیم اشرف دہلی ہیڈ آفس کے علاوہ بورڈ کی دیگر شاخوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago