Categories: بھارت درشن

سیب کی کاشتکاری: وادی کشمیرمیں اس سال بمپر فصل کی توقع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وادی کشمیر میں سیب کے کاشتکار خوش ہیں کیونکہ وہ ان علاقوں میں جہاں یہ سیب اگائے جاتے ہیں بھاری برف باری اور معتدل درجہ حرارت کی وجہ سے اس سال سیب کی بمپر فصل کی توقع ہے۔اچھی برفباری کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے کا درجہ حرارت اور وادی میں دیگر سازگار حالات کے نتیجے میں اس سال سیب کی بہت زیادہ فصل ہونے کی امید ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وادی کشمیر میں 1.25 لاکھ ہیکٹر اراضی میں سیب اگائے جاتے ہیں اور کل پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ جموں وکشمیر کے   محکمہباغبانی کے ڈائریکٹر جنرل، کشمیر، اعجاز احمد بھٹ نے کہا، "برفباری سیب کے لیے ایک اچھا شگون ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ برف باری ہوئی ہے کیونکہ اس سے پیداوار میں مدد ملے گی اور کاشتکاروں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں کہ سیب پر کوئی بیماری  نہ لگے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کشمیر وادی میں تمام کیڑے مار ادویات کے نمونے بھی لے رہا ہے تاکہ باغات کو کسی کیڑے مار دوا سے نقصان نہ پہنچے۔سیب کے مقامی کاشتکار مدثر نے بتایا کہ فروری کی برف باری سیبوں کے لیے فائدہ مند ہے اور اگر یہ برف باری نہ ہوتی تو ان کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔انہوں نے ان کی رہنمائی کرنے پر باغبانی کے کردار کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا، "میں محکمہ باغبانی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ہر برف باری کے لیے ایڈوائزری دی۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سال سیب کی بمپر فصل کی پیداوار کے لیے پر امید ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago