آرمینیائی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ؛ استعفے کا مطالبہ اور سول نافرمانی کی دھمکی

یریوان،06دسمبر

آذربائیجان سے شکست تسلیم کرکے معاہدہ کرنے پر اپوزیشن نے آرمینیائی وزیراعظم نکول پاشینیان کو غدار قرار دیکر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔

ذرائع کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم کو آذربائیجان سے معاہدہ کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور بصورت دیگر سول نافرمانی کی دھمکی دی ہے۔

وزیراعظم نکول پاشینیان فی الحال اپوزیشن کے مظاہروں کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں. تاہم انہوں نے عوام سے صبر سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا. کہ معاہدہ ہماری جیت کی طرف پہلا قدم ہے۔ اس کے دور رس نتائج آرمینیا کے حق میں ہوں گے۔

متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان 6 ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ. روس کی مداخلت کے بعد ختم ہوئی تھی جس کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا. جس کے تحت آرمینیا کو تمام علاقے آذربائیجان کے حوالے کرنے تھے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…