جناب ارون جیٹلی ایک کُشادہ دل لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ دوسروں کے نقطہ نظر کا احترام کیا اور انہیں جگہ دی۔ جب وہ حزب اختلاف کے رہنما تھے، تو حکومت کو ہمیشہ یقین دہانی کرائی جاتی تھی کہ کھلے ذہن سے آپ کے نقطہ نظر کو سراہا جائے گا، جس چیز کی آج کمی ہے، جو سیاسی حکمرانی کے لئے نقصان دہ ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج نئی دہلی کے شری رام کالج آف کامرس میں پہلے ارون جیٹلی یادگاری مباحثہ کی ایوارڈ تقریب میں یہ تبصرے کئے۔
جناب جیٹلی کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کو یاد کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ بطور چیئرمین، راجیہ سبھا انہیں روزانہ ان کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
سابق وزیر خزانہ کے تدبر، عاجزی اور دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں اشیا اور خدمات ٹیکس جیسے دور اندیش اقدامات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں جی ایس ٹی کا اہم معمار بتاتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ انہوں نے اس مشکل کام کو بڑی حکمت اور صبر تحمل کے ساتھ انجام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہوں نے ایک طریقہ کار وضع کیا کہ فیصلہ صرف اتفاق رائے سے کیا جائے گا اور ان کے دور میں ایک بھی اختلاف نہیں تھا۔‘‘
جناب دھنکھڑ نے جناب ارون جیٹلی کو سنٹرل ہال کا سب سے روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں کبھی غصے یا غم میں نہیں دیکھا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جناب جیٹلی کی قوت بحث تھی، نائب صدر نے کہا کہ ایس آر سی سی کی طرف سے اپنے سب سے نامور سابق طالب علم کے نام پر مباحثہ کے مقابلے کا نام دینا ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔
اس موقع پر آنجہانی جناب ارون جیٹلی کی اہلیہ محترمہ سنگیتا جیٹلی، ایس آر سی سی گورننگ باڈی کے چیئرمین جناب اجے ایس شری رام، دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ، شری رام کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سمرت کور، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر موجود تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…