بھارت درشن

اروناچل میں زرعی باغبانی کے شعبوں میں بڑی صلاحیتیں ہیں: مویونگ

 پاسیگھاٹ( ارونا چل پردیش )8  جنوری

اروناچل پردیش میں زراعت، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔پاسیگھاٹ ایسٹ کے ایم ایل اے کلنگ مویونگ نے کالج آف ایگریکلچر کے اشتراک سے  یہاں مشرقی سیانگ ضلع میں باغبانی اور جنگلات اور کرشی وگیان کیندرمیں منعقدہ  دو روزہ کسان میلے کے افتتاحی پروگرام کے دوران  یہ بات کہی۔

میلے کا تھیم ’’ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں قبائلی کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آلو کی کاشت کاری میں اختراعات‘‘ ہے۔

ایم ایل اے نے کہا کہ زراعت اور کسان حکومتوں کی اولین ترجیح ہیں اور زور دے کر کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خوراک کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے سازگار ماحول بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ دو روزہ میلے میں کسانوں، صنعت کاروں، ماہرین کی اسمبلی سے کاشتکار برادری کو فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔ایم ایل اے نے رائے دی کہ پاسی گھاٹ میں زراعت اور باغبانی کالج ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں اور اپنی بے مثال کامیابیوں کے لیے قومی سرخیوں میں نمایاں ہیں۔

ایم ایل اے نے کہا کہ کے وی  کے  معیاری تحقیق کر رہے  ہیں اور توسیعی خدمات کو یقینی بنا رہے  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے زرعی باغبانی کے کاروبار کی اختراعات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور کاشتکاروں کے حوصلے کو مضبوط کرنے کے لیے مناسب انشورنس پالیسیاں فراہم کی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago