بھارت درشن

ایودھیا رام مندر: رام مندر کی تعمیر کا 50 فیصد کام مکمل

رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ دیپوتسو کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔ عقیدت مند مکر سنکرانتی 2024 سے جنم بھومی مندر کے مقدس مقام سے رام للا کے درشن کر سکیں گے۔

ایسا نظام بنایا جا رہا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے میں تقریباً 2.5 لاکھ عقیدت مند درشن کر سکیں۔ مندر کی تعمیر کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ اطلاع رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے رکن ڈاکٹر انل مشرا نے بتائی۔

ٹرسٹ نے منگل کو میڈیا والوں کو مدعو کیا تھا تاکہ انہیں رام مندر کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بتایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر انل مشرا کے ساتھ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور مندر کی تعمیر سے وابستہ انجینئر بھی موجود تھے۔

رام للا کے علاوہ مندر کے چاروں کونوں پر چار مندر ہوں گے، جن میں بھگوان گنیش، شیو، درگا، وشنو کا مندر ہوگا۔ سیتا رسوئی میں اناپورنا اور دوسری طرف ہنومان جی کا مندر بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دیپوتسو کے موقع پر وزیر اعظم نے مندر کے تعمیراتی کام کا مشاہدہ کرنے کے بعد کچھ تجاویز دیں۔ وزیر اعظم نے مندر میں عقیدت مندوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے کچھ تجاویز دی ہیں۔

ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ رام مندر کی تعمیر کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ عقیدت مندوں کے لیے مندر کا مرکزی دروازہ ”سنگھ دوار“ ہوگا۔ مندر کے 02.77 ایکڑ رقبے میں گرینائیڈ پتھروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

رام مندر میں 392 ستون ہوں گے اور کل 12 دروازے بنائے جائیں گے۔ مندر میں ساریہ کا استعمال بالکل نہیں ہو رہا ہے۔ پتھروں کو تانبے کے پتوں سے جوڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago