Categories: بھارت درشن

جہانگیر پوری میں کاروبار ٹھپ، دکاندارپریشان،گھرچلانامشکل، پیشترراستے بند

ابوشحمہ انصاری، دہلی

جہانگیر پوری علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔ کثیر تعداد میں پولیس اور پیراملٹری فورس کی موجودگی نے لوگوں کا اِدھر اُدھر جانا بھی مشکل کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے کے لوگ خوف کے عالم میں ہیں اور آس پاس کی دکانیں بھی نہیں کھل پا رہیں۔ پولیس کی تعیناتی کی وجہ سے آس پاس کے بیشتر راستے بند ہیں اور باہری لوگوں کے آنے جانے پر بھی پابندی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ مقامی کاروباری نہ ہی دکان کھول پا رہے ہیں، اور نہ ہی کھانے پینے کی چیزیں آسانی سے دستیاب ہیں۔ جہانگیر پوری تشدد کے ذمہ دار چند ہی لوگ ہیں، لیکن اس سے ایک بڑا کاروباری طبقہ اور مقامی باشندے متاثر ہو رہے ہیں۔

جہانگیر پوری جامع مسجد کے پاس جن لوگوں کی دکانیں ہیں، ان میں سے ایک انور کا کہنا ہے کہ ''تہوار کا وقت ہے اور ایک ہفتے سے تشدد کے سبب دکان بند ہے۔ ایسے میں کھانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔ روز کمانے اور کھانے والے ہم لوگوں کے لیے پریشانی کھڑی ہو گئی ہے۔'' مسجد سے 20 میٹر کی دوری پر ایک مندر ہے جس کے پاس حلوائی کی دکان ہے۔ اس دکان کو چلانے والے شیام لالہ بتاتے ہیں کہ ''ایک دن میں اچھی کمائی ہوتی تھی، لیکن اس پورے تشدد میں صرف وہی بکا ہے جو آس پاس کے لوگ خرید رہے ہیں۔ صرف دکان کھول کر بیٹھ جاتے ہیں، نہ تو باہر جا سکتے ہیں اور نہ ہی کمائی ہو رہی ہے۔''

جہانگیر پوری میں جس کشل چوراہے کے پاس یہ پورا واقعہ ہوا، اس کے سامنے جو دکان ہے اس میں دپیک کی لوہا ویلڈنگ کی دکان ہے اور ان کا بھی گھر دکان کے نزدیک ہے۔ دیپک صبح دکان کھول کے بیٹھ جاتے ہیں، لیکن راستے بند ہونے کی وجہ سے کچھ کام نہیں مل رہا۔ دیپک کا کہنا ہے کہ ''6 ہزار روپے دکان کا کرایہ ہے، اس مہینے میں صرف 15 دن کام ہوا ہے اور ابھی ایک ہفتے سے کام کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ ایسے میں کرایہ کیسے دیں گے اس بات کی فکر ہے۔ گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور قرض لے کر ایک ہفتے سے گھر چلا رہا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago