India and Luxembourg

مقاصد:

مفاہمت نامہ سے سکیورٹیز ریگولیشنز کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کی سہولت دینے، تکنیکی معلومات کے استعمال سے متعلق سپروائزری کاموں کی موثر کارکردگی کے لئے تعاون کرنے اور بھارت و لگژمبرگ کے سکیورٹیز بازاروں کی نگرانی کرنے والے قوانین و ضوابط کے موثر نفاذ  کو ممکن بنانے کا امکان ہے۔

اہم اثرات:

ایس ای بی آئی جیسا سی ایس ایس ایف، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سکیورٹیز کمیشن کے کثیر فریقی ایم او یو. (آئی او ایس سی او، ایم ایم او یو) کا شریک دستخط کنندہ ہے۔ حالانکہ آئی او ایس سی او، ایم ایم او یو کے دائرے میں تکنیکی تعاون کے التزامات نہیں ہیں۔ مجوزہ دو فریقی مفاہمت نامہ سکیورٹیز قوانین کے موثر نفاذ کے لئے اطلاعات مشترک کرنے کے ڈھانچے کو.مضبوط کرنے میں تعاون دے گا اور تکنیکی تعاون پروگرام کو قائم کرنے میں بھی. مدد فراہم کرے گا۔ تکنیکی تعاون پروگرام. سرمایہ بازار، ملازمین کے لئے صلاحیت سازی سے متعلق سرگرمیوں. اور تربیتی پروگرام سے متعلق امور میں صلاح و مشورے کے توسط سے اتھارٹیز کو فائدہ پہنچائے گا۔

پس منظر:

بھارت میں سکیورٹیز بازار کو منضبط کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ایکٹ 1992 کے تحت سیبی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ سیبی کا مقصد سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا اور بھارت میں سکیورٹیز بازار کی ترقی کو منضبط کرنا اور فروغ دینا ہے۔  سیبی کے اہم کاموں میں شامل ہے – رجسٹریشن، ریگولیشن اور سکیورٹیز بازار میں کام کرنے والے بچولیوں کی نگرانی، سیلس ریگولیٹری تنظیموں کو منضبط کرنا اور فروغ دینا، سکیورٹیز بازاروں سے متعلق فریب دہی اور غیر مناسب کاروباری طور طریقوں کو روکنا اور بھارت یا بیرونی ملک کی اتھارٹیز کے ساتھ ایسی معلومات مشترک کرنا جو کاموں کی بہتر طور پر انجام دہی کے لئے ضروری ہوسکتی ہیں۔

India and Luxembourg

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…