بھارت درشن

کیا شمال مشرق ہندوستان کا اگلا ‘زعفران مرکز’بن سکتا ہے؟

شمال مشرقی خطہ کا ‘ زعفرانائزیشن’ حقیقت میں بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن ہم سیاسی نظریات کی بات نہیں کر رہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک ایجنسی، نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ کی ایک کامیاب کوشش نے ظاہر کیا ہے کہ شمال مشرق ہندوستان میں زعفران کی کاشت کے لیے اگلی منزل ہو سکتا ہے۔

اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ زعفران کی کاشت پر جموں و کشمیر  کی اجارہ داری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ زعفران، سب سے مہنگا مسالا، کشمیر میں ’زعفران کے پیالے‘پامپور سے شمال مشرق کی طرف جا رہا ہے کیونکہ نیکٹار نے ایک پرجوش منصوبے میں جنوبی سکم کے یانگیانگ اور اروناچل پردیش، میزورم اور میگھالیہ کے کچھ حصوں میں کامیابی سے جعفران اگایا ہے۔

ہندوستان سالانہ تقریباً 100 ایم ٹی زعفران استعمال کرتا ہے، لیکن صرف 15 ایم ٹی  (2020-2021) زعفران پیدا کیا گیاہے۔ زعفران کی کاشت کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری  ہیں تاکہ طلب اور رسد کے فرق کو پر کیا جا سکے اور خطے کے کسانوں کو ممکنہ طور پر زیادہ قیمت والی فصل کے ساتھ موقع فراہم کیا جا سکے۔

نیکٹار کے مشیر کرشنا کمار نے کہا،ہم نے دو سال پہلے اس پروجیکٹ کو شروع کیا تھا۔ نتائج انتہائی مثبت اور متاثر کن تھے۔ زعفران، جو شمال مشرقی ریاستوں میں اگایا گیا ہے، کشمیر میں جیسی خصوصیات اور معیار کا پایا جاتا ہے اور چونکہ کشمیر میں زعفران کی کاشت سنترپتی کے مقام پر پہنچ رہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ شمال مشرق زعفران کی اگلی کاشت کی منزل ہو سکتی ہے۔

 سازگار موسمی حالات کے ساتھ، شمال مشرق ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے زیادہ زعفران پیدا کر سکتا ہے۔ ہم بہت پر امید ہیں۔زعفران کی کاشت کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے کشمیر کے پامپور خطے کی جغرافیائی اور موسمی حالت کو ایک حوالہ کے طور پر لیا گیا اور  جی آئی ایس ٹیم کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کے مختلف جغرافیائی مقامات پر ایک تفصیلی سروے کیا گیا۔ پیرامیٹرز جیسے مٹی کی قسم، مٹی کا پی ایچ، درجہ حرارت، نسبتا نمی، نمی کا مواد، بارش اور بلندی کو مدنظر رکھا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago