Categories: بھارت درشن

بہار میں بدلا موسم کا مزاج ، سرد ہواؤں کے درمیان بوندا باندی

پٹنہ ، 06 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی پٹنہ ،گیا ، مظفر پور بھاگلپور سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں آسمان بادلوں سے چھپا رہا، سرد ہواؤں کے درمیان رک ۔ رک کر بوندا باندی ہوتی رہی۔

شمالی بہار میں مشرقی اتر پردیش میں آنے والے طوفان کے اثرات د یکھا گیا ۔ یہاں صبح سے ہی بوندا باندی جاری ہے۔ تیز ہوا  بھی چل رہی  ہے۔ اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے۔

صبح سے ہی مظفر پور ، سمستی پور میں بوندا باندی جاری رہی جو صبح 11 بجے تک چلی۔ اس سے لوگوں کو ٹھنڈ محسوس ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بھی بوندا باندی کی پیش گوئی کی تھی۔ حالاں کہ چمپارن میں بارش صبح آٹھ بجے رک گئی ہے۔ مغربی چمپارن میں موسم صاف ہے۔ ابھی دھوپ ہے۔

مشرقی چمپارن میں جمعہ کو ہلکی بوندا باندی کے بعد ہفتے کے روز موسم صاف ہے۔ ابھی تک دھوپ نہیں ہوئی۔ سردی کے  قہر  میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا جا رہا ہے۔ گزشتہ تین دن میں سورج کی تیز روشنی کی گرمی نے لوگوں کو سردی سے کافی حد تک راحت دی تھی ۔ دن کے وقت درجہ حرارت جو ایک ہفتہ قبل 16 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا تھا  گزشتہ  3 دنوں میں 24 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر ذاکر حسین نے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں گیا میں 5 اور 6 فروری کو جزوی ابرآلود آسمان کی پیش گوئی کی تھی۔اس کے ساتھ ہی ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات ہے ۔وہ سچ ہوئے، موسم اسی کے مطابق اپنا اثر دکھایا ہے۔

آسمان پر بادل کا احاطہ اور سرد ہواؤں کے باعث گیاضلع  میں ایک بار پھر سردی نے دستک دی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول کے قریب پہنچنے کی پوزیشن میں تھا۔ دریں اثنا بدلے ہوئے موسم نے ایک بار پھر سردی کے درمیان ضلع گیا کے رہائشیوں کو سردی کے لیے مجبور کردیا ہے۔

موسمیات کے ماہر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اتوار کے روز بھی موسم ایک جیسے ہی رہے گا۔ ابھی اس طرح دھوپ نہیں نکلے گی۔ ٹھنڈی ہوا بھی پریشان کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago