بھارت درشن

چیتوں کے بارے میں جائزہ ، پیش رفت ، نگرانی اورمشاورت

چیتوں کے بارے میں جائزہ ، پیش رفت ، نگرانی اورمشاورت کے مقصد سے چیتا پروجیکٹ سے متعلق قائمہ  کمیٹی تشکیل دی گئی  ہے. چیتوں کے بارے میں  یہ کمیٹی مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات اور این . ٹی سی اے کے لئے  چیتوں  کی بازآبادکاری کی غرض سے تشکیل دی گئی

چیتوں کے تحفظ سے متعلق قومی اتھارٹی یعنی نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی. (این سی ٹی اے ) نے  مدھیہ پردیش سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس)کے  ساتھ  ایک میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے مطابق چیتا کے بارے میں  ایک قائمہ  کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیتا ٹاسک فورس کے بارے میں  22 ستمبر 2022 کو  ایون  یعنی اسی نمبر کے اوایم  کے سپرسیشن میں. جنگلات اورایس ایس کے ڈی جی، کی سربراہی میں  یہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔

مذکورہ کمیٹی کے ارکان حسب ذیل ہیں:

  1. چیئرمین ،ڈاکٹر راجیش گوپال، سکریٹری جنرل، گلوبل ٹائیگر فورم، نئی دہلی
  2. رکن ،جناب آر این مہروترا، سابق پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف. /سی ڈبلیو ایل ڈبلیو، راجستھان
  3. رکن ، جناب پی آر سنہا، سابق ڈائریکٹر، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، دہرادون
  4. رکن :انسپکٹر جنرل، این ٹی سی اے ، نئی دہلی
  5. رکن کنوینر:جناب سبورنجن سین، اے پی سی سی ایف- وائلڈ لائف
چیتوں سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کا مشاورتی پینل (ضرورت پڑنے پر مشورہ کے لیے):

  1. پروفیسر ایڈرئین ٹورڈیف، ویٹرنری وائلڈ لائف یعنی مویشیوں  کے ماہرڈاکٹر. جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف پریٹوریا،میں جنگلی حیات سے متعلق سائنس کی فیکلٹی
  2. ڈاکٹر لوری مارکر، سی سی ایف، نامیبیا
  3. ڈاکٹر اینڈریو جان فریزر، فارم اولیون بوش، جنوبی افریقہ۔
  4. مسٹر. ونسنٹ وین ڈین مروے: منیجر، چیتا میٹا پاپولیشن پروجیکٹ، دی میٹا پاپولیشن انیشیٹو، جنوبی افریقہ
ٹاسک فورس کے حوالے کی شرائط درج ذیل ہیں:

(الف )مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات اور این ٹی سی اے کو چیتے.  کی بازآبادکاری کا جائزہ لینے، پیشرفت، نگرانی اور مشورہ دینے کے لیے۔

(ب) چیتا کے رہنے کی جگہوں کو  ماحولیاتی سیاحت کے لیے کھولنا اور اس سلسلے میں ضوابط تجویز کرنا۔

(ج) کمیونٹی انٹرفیس  یعنی برادری کے ساتھ بات چیت اورتبادلہ خیال.  نیز پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کے بارے میں تجاویز۔

(د) اسٹیئرنگ کمیٹی یعنی قائمہ کمیٹی  دو سال کی مدت کے لیے نافذ ہوگی.  اور ضرورت پڑنے پر فیلڈ وزٹ  یعنی اپنے میدان عمل کا دورہ کرنے کے علاوہ ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی۔

(ح) کمیٹی کبھی بھی اور ضرورت  پڑنے پر  کسی بھی ماہر کو مشورے کے لیے مدعو کر سکتی ہے۔

(و)مشورے کے لیے چیتوں سے متعلق  بین الاقوامی  پینل سے مشورہ کیا جائے گا.  یا  کسی خاص  ضرورت کے مطابق ہندوستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔

(ک)  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت  کی این ٹی سی اے مذکورہ کمیٹی کے کام میں سہولت فراہم کرے گی۔

(ل)غیر سرکاری اراکین کے سفری اخراجات اور دیگر حادثاتی اخراجات موجودہ قواعد وضوابط  کے مطابق این ٹی سی اے برداشت کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago