Categories: بھارت درشن

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کےعوام سے کی اپیل، کورونا گائڈ لائن پر کریں عمل

پٹنہ ، 05 مئی (انڈیا  نیرٹیو)

وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا گائیڈ لائن  پر عمل کریں تب ہی ہم اس بیماری کے چین کو توڑ پائیں گے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ کورونا سے پیدا ہونے والے غیرمعمولی بحران کے وقت باشندگان ریاست سے درخواست ہے کہ شادی جیسے معاشرتی پروگراموں کو ملتوی کردیں ، جس میں بہت سے مقامات کے لوگ شرکت کرتے ہیں ، کچھ عرصے کے لیے کورونا کی انفیکشن چین کو توڑنے میں مدد کریں گے۔ یہ آپ کے خاندان اور معاشرے کے مفاد میں ہوگا۔

نتیش کمار نے کہا کہ کورونا وبا سےلوگوں کو بچانے کے لئے ریاستی حکومت ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے عوامی مفاد میں آج سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن لگانے جیسا سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ براہ کرم گائیڈ لائن پر عمل کرکے کورونا سے نجات پانے کی کوشش میں مدد کریں۔

لاک ڈاؤن پر عمل کریں باشندگان ریاست : سنجے جائسوال

ریاستی بی جے پی صدر اور بتیا سے لوک سبھا ممبر سنجے جائسوال نے عوام سے حکومت کے 11 دن کے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔سنجے جائسوال نے اپنے فیس بک وال پر لکھا ہے اور ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ بہار حکومت نے آج سے 11 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ براہ کرم اس پر عمل کریں اور اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی کی حفاظت کریں۔

ریاستی صدر نے کہا ہے کہ شہریوں کے مفاد کے لئے حکومتوں کو کچھ مشکل فیصلے کرنے  پڑے ۔ آج بھی آدھی دنیا کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں  جب انہوں نے جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک 62 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کے بارے میں بات کی تب بہار میں  معاملے  40 ہزار سے کم تھے لیکن آج ایک لاکھ سے زیادہ سرگرم   معاملے  کی وجہ سے بہار حکومت کے پاس عوامی بھلائی کا کوئی دوسرا متبادل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام عوامی نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے علاقے میں رہیں اور اسپتالوں کی فکر کریں۔ عوام کو ماسک اور دو گز کے لئے بیدار کریں۔انہوں نے طنز کیا کہ ان کے نام کے ساتھ سیاسی بیان دینے والے سیاستدانوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ زمینی حقیقت کو سمجھ سکیں۔

بحران کی اس گھڑی میں تیجسوی یادو کہاں ہیں : للن سنگھ

بہار میں مونگیر لوک سبھا سیٹ سے جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے رکن پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ کس بل میں بیٹھ کر ٹویٹ کررہے ہیں۔بہار کے عوام یہ جاننا چاہتی  ہے  کہ بحران کی گھڑی میں تیجسوی یادو  کہاں ہیں؟

للن سنگھ نے کہا کہ جب بھی کوئی بحران  آتا ہے تو تیجسوی  یادو غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں لاک ڈاؤن تمام حالات کو دیکھنے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پر  صرف لزام لگا دینے سے کچھ نہیں ہوتا ہے ، جبکہ عوام اس بحران کی گھڑی میں انہیں  تلاش رہے ہیں ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تیجسوی یادو نے حکومت بہار کی 15 مئی تک لاک ڈاؤن لگانے کے اعلان پر منگل کے روز طنز کسا تھا۔ تیجسوی نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے نظام کو لیکر تبصرہ کیا ہے۔ اس پر حکومت کو جواب دینا چاہئے ۔ آخر کار جنگل راج کی دہائی دینے والے اب کہاں ہیں۔تیجسوی  نے کہا کہ15 دن سے پورا اپوزیشن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا تو نہیں کیا گیا ۔ اب جب گاؤں۔ گاؤں ، ٹولہ ۔ ٹولہ انفیکشن پھیل گیا تب حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago