Categories: بھارت درشن

وزیراعلیٰ دھامی نے بابا کیدارناتھ دھام کے انتظامات کا مشاہدہ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہرادون، 03 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم کی آمد سے قبل وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بدھ کو بابا کیدارناتھ دھام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیدارناتھ پہنچے۔ انہوں نے وہاں بھگوان کیدارناتھ کے درشن کیے اور تعمیر نو کے کاموں کا بھی مشاہدہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج 5 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی بابا کیدارناتھ آمد کے پیش نظر کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ یاتریوں، پجاریوں اور پانڈا برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی جذبات کا احترام کرنے والی حکومت ہے۔ پانڈووں، پجاریوں اور یاتریوں کی عزت اور احترام کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعلیٰ دھامی نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم مودی بابا کیدار کے لیے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔ وہ اتراکھنڈ کو دنیا کے روحانی اور ثقافتی دارالحکومت کے طور پر ترقی دینے کا وڑن رکھتے ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ یہاں روحانی سکون کے لیے آئیں گے۔ جدید تاریخ میں پہلی بار کیدارناتھ دھام کو اتنے بڑے پیمانے پر دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ بتایا کہ پہلے مرحلے کا کام ہو چکا ہے۔ دوسرے مرحلے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ آدی گرو شنکراچاریہ کی سمادھی کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ کے وزراء ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت، سبودھ انیال بھی موجودتھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago