Categories: بھارت درشن

دی کشمیر فائلز فلم پر تنقید کرنے والوں کو دہشت گردی کی بھی مذمت کرنی چاہیے تھی: اندریش کمار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آرایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے  کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر تنقید کرنے والی سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔ جس نے وادی کشمیر میں ہلاکت اور تباہی مچا دی تھی۔ انہوں نے لوگوں سے پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔ "</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس اور (دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند) کیجریوال کو واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے تھی جو وادی میں ہلاکتوں اور تباہی اور کشمیری پنڈتوں کی بے گھری کے لیے ذمہ دار ہے۔ ’کشمیر فائلز‘ فلم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فلم کسی حکومت نے نہیں بلکہ کچھ ’غیر سیاسی لوگوں‘ نے بنائی ہے اور یہ حقیقت پر مبنی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے کہنے پر چند کشمیری مسلمانوں نے دہشت گردی کا راج کیا اور کشمیریت اور اسلام کو بدنام کیا۔ کشمیریوں کو آگے آنا چاہیے اور ملوث افراد کی مذمت کرنی چاہیے۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی کے بھی بے گھر ہونے کے خلاف ہیں، چاہے وہ ہندوستان، پاکستان یا بنگلہ دیش میں ہو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
”کسی پر ظلم نہیں ہونا چاہیے اور ہر کسی کو ہر جگہ امن سے رہنا چاہیے۔“  کمار نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر سہارا سمیتی کا قیام بے گھر لوگوں کی بہبود کے لیے کیا ہے، چاہے ان کا کوئی بھی مذہب ہو۔ آر ایس ایس سے منسلک تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کی طرف سے منعقدہ کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں گجر، بکروال، پہاڑی بولنے والے، ڈوگرا اور کشمیریوں سمیت مختلف برادریوں کے ارکان نے شرکت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago