Categories: بھارت درشن

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 3 تا 5 ستمبر روس کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 3 تا 5 ستمبر روس کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 3 تا 5 ستمبر 2020ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کی دعوت روسی وفاق کے وزیر دفاع جنرل شیر شوئیگو نے دی ہے۔ یہ دعوت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) اور دولت مشترکہ کے آزاد رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی مشترکہ میٹنگ میں شرکت کے لئے ہے۔ یہ میٹنگ دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس دورے میں وزیر دفاع روسی وزیر دفاع جنرل شوئیگو سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے باہمی تعاون اور باہمی مفاد کے امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستان اور روس مراعات یافتہ اسٹریٹجک ساجھیدار ہیں۔ یہ دورہ اعلیٰ سطحی سیاسی رابطے میں سے ایک ہوگا، جو دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ جاری رہتاہے۔
راجناتھ سنگھ کے روس کے دورہ کو بہت اہم منا جا رہا ہے. دونو ملکوں کے لئے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے. روس اور ہندوستان کے مابین بہت پہلے سے تعلقات رہے ہیں. دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے راجناتھ سنگھ کے اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے. چونکہ یہ دورہ کورونا کی وبا کے بعد ہو رہا ہے اس لئے اس دورہ کو اور بھی اہمیت دی جا رہی ہے ..

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago