Categories: بھارت درشن

دہلی میں کورونا وائرس کی جنگ میں فوج کی مدد درکار

دہلی میں کورونا وائرس کی جنگ میں فوج کی مدد درکار

نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے فوج سے مدد کی درخواست کی

نئی دہلی ، 03 مئی (انڈیا نیرٹیو)

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے وزیر دفاع وزیر راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر فوج کی مدد کی درخواست کی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ’جس طرح سے ڈی آر ڈی او نے اسپتال قائم کیا ہے ، اسی طرح مزید اسپتال بھی تیار کیے جائیں۔ آکسیجن سلنڈروں سے لے کر دوسرے انتظامات کے لیے بھی فوج کی مدد مانگی گئی ہے۔

اس خط میں دہلی کو آکسیجن کوٹے کے معاملے پر بھی توجہ دلاگئی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہلی میں کورونا آکسیجن کے مجوزہ کوٹے کی فراہمی کل بھی نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز 590 میٹرک ٹن میں سے صرف 440 ٹن آکسیجن دی گئی ۔ دہلی حکومت کے مطابق ، دہلی کو 976 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی میں لاک ڈاون کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہورہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے موت میںکمی ہوتی دکھائی نہیں دیتی ہے۔ اتوار کو دہلی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 407 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اگرچہ کوروناوائرس کی شرح میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد کل کچھ کم رہی جس کی وجہ سےمتاثرہونےکی شرح فیصد میں واضح کمی ہوئی ہے۔گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی مرتبہ کورونا پازیٹو ہونے کی شرح فیصد 30 فیصد سےکم رہی۔کل یعنی اتوار کو کورونا متاثرین کی شرح فیصد 28.33% رہی جب کہ وباسےمرنےوالے افراد کی تعداد 407 رہی۔واضح رہے کل لگاتار دوسرا دن تھا جب اموات کی تعداد چار سو سےزیادہ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راجدھانی دہلی میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 20394رہی اور دہلی میں کل 72 ہزار کورونا کےٹیسٹ ہوئے۔ ہفتہ کے روز کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 25ہزار سے زیادہ تھی اور اس دن 412 افراد کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔

دہلی میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی سےدہلی میں کچھ راحت ہے۔ دہلی میں جوآکسیجن کی قلت ہےاس کو لےکر بھی عدالت کا رویہ سخت ہے اور اس نےمرکز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس قلت کو دور کرے۔دہلی میں کورونا کے مریض اسپتال میں بستر کی تلاش اور آکسیجن کی دستیابی کے لیے بہت پریشان ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago