پروجیکٹ -75 کی پانچویں آبدوز کلواری درجے کی آبدوز یارڈ 11879 آج 20 دسمبر 2022 کو بھارتی بحریہ کو فراہم کر دی گئی۔ پروجیکٹ -75 میں اسکارپین ڈیزائن کی 6 آبدوزوں کی ملک میں ہی تعمیر شامل ہے۔ یہ آبدوزیں ممبئی میں مزگاؤں ڈوک شِپ بلڈر لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل) میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ آبدوزیں میسرز نیول گروپ فرانس کے ساتھ مل کر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ وگیر کا آغاز 12 نومبر 2020 کو کیا گیا تھا اور اس کی سمندری مشقیں یکم فروری 2022 سے شروع کی گئی تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس آبدوز کی سبھی بڑی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں، جس میں اس سے پہلے کی آبدوزوں کے مقابلے کم سے کم وقت میں ہتھیاروں اور سینسر کے تجربات بھی شامل ہیں۔ بھارتی بحریہ
آبدوز کی تعمیر ایک پیچیدہ سرگرمی ہے، کیونکہ سبھی آلات کو چھوٹا کرنا پڑتا ہے، جس کا انحصار کوالٹی ضروریات پر ہے۔ بھارتی سمندر میں ان آبدوزوں کی تعمیر آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے اس میدان میں خود اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، جو ایک قابل ذکر حصولیابی ہے۔ یہ آبدوز 24 مہینے کے عرصے میں بھارتی بحریہ کو فراہم کی جانے والی تیسری آبدوز ہے۔
اس آبدوز کو جلد ہی بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا اور اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
***
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…