بھارت درشن

جامع زراعت کی ترقی جموں و کشمیر کو تبدیلی کی طرف لے جا رہی ہے:اٹل ڈولو

ایک اچھی منصوبہ بندی کی جامع زراعت کی ترقی کے ساتھ کسانوں کے لئے کاروبار اور مارکیٹنگ کے مواقع کو بڑھانا جموں و کشمیر کو تاریخی تبدیلی کی طرف بڑھنے میں بے حد مدد کر رہا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ زراعت پیداوار جناب اٹل ڈولو نے یہ بات  کہی۔ ایڈیشنل  چیف سکریٹرینے یہ بات آج یہاں محکمہ باغبانی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کے زیر اہتمام ایک روزہ خریدار فروخت کنندگان میٹنگ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تین سو سے زیادہ کاشتکاروں اور کسانوں سیلف ہیلپ گروپ  ، فیئر پرائس  شاپ  اور جموںو کشمیرکے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں خریداروں کی بھی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جس میں بڑے تاجر، برآمد کنندگان اور ملٹی نیشنل کمپنیاں جیسے ریلائنس، بگ باسکٹ اور ایمیزون شامل تھے۔حصہ لینے والے خریداروں نے محکمہ کے اس اقدام کو سراہا جو کاشتکاروں / کسانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا ایک خصوصی موقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  اٹل ڈولو نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے لیے محکمہ کے اقدام کو سراہا اور اس حقیقت پر زور دیا کہ ان سے ہماری کمزوریوں اور طاقتوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو بالآخر بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں ایک جامع زرعی ترقی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اصلاحات کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے مشن کے تصور، تشکیل اور منظوری کو حتمی شکل دی گئی اور صرف 5 ماہ کے عرصے میں زمین پر ترجمہ کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago