Categories: بھارت درشن

بنیادی سہولیات کے لیے عوام الناس پریشان نہ ہوں۔ وزیر توانائی تومر

بھوپال، 2 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

شہریوں کو بنیادی سہولیات دستیاب کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی، بجلی کے ساتھ ساتھ سیور کی سہولت عام لوگوں کو آسانی سے دستیاب کرائی جائیں۔ وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے گوالیار دورے کے دوران ڈویزنل کمشنر اور میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر ا?شیش سکسینہ نیز میونسپل کارپوریشن کمشنر شیوم ورما سے بات چیت کے دوران کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ زون سطح پر کیمپ لگائے جائیں۔

وزیر توانائی تومر نے کہا کہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی ملے یہ کارپوریشن کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ گندے پانی کی شکایت ملنے پر مستعدی سے کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی سیور، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل کے حل کے لئے کارپوریشن کیمپ منعقد کرکے عوام کے مسائل کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ شکایتوں کے حل کرنے میں لاپرواہی برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف سزا کی کارروائی بھی کی جائے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل کے تصفیہ کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے، اس کے لئے کارپوریشن ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کرے۔ علاقے میں منظور شدہ کام بھی مقررہ وقت میں معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی امرت پروجیکٹ کے تحت سیور اور پانی کی لائن اور ٹریٹ مینٹ پلانٹوں کے تعمیری کاموں کو جلد پورا کریں۔وزیر توانائی تومر نے برسات سے قبل نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ جن مقامات پر برسات کا پانی جمع ہوتا ہے ان مقامات پر پانی جمع نہ ہو، اس کے لئے پختہ بندوبست کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کمشنر شیوم ورما نے کہا کہ زون سطح پر عوامی مسائل انسداد کیمپ منعقد کرکے عوام الناس کے مسائل کو مستعدی سے حل کرنا یقینی کیا جائے۔ کیمپ کی تاریخیں بھی اعلان کردی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago