صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی کےاندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ کچھ ممالک میں کووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ اور جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آرٹی – پی سی آر ٹیسٹنگ طریقہ کار اور ایئر سوویدھا پورٹل کا جائزہ لیا. جس کا آغاز یکم جنوری 2023 کو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن آفس (اے پی ایچ او) کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود افسران سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ6 زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی طور پر بھارت کا سفر شروع کرنے کے 72 گھنٹوں کے اندراندر اپنی منفی آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ رپورٹس کو ایئر سویدھا پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ دوسرے ممالک سے بھارت آنے والے مسافروں کی رینڈم جانچ کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے کسی بھی معاملے کی جینوم سکوینسنگ کی ترتیب کافوری طور پرپتہ لگایا جاسکےاورکسی بھی نئی قسم کے ویرئنٹس کوسمجھا جاسکے۔
چین، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور امریکہ جیسے دنیا کے کچھ ممالک میں کووڈ-19کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرصحت کے مرکزی وزیر نے نئے اور ابھرتے ہوئے کووڈ-19 کے اسٹرینس کے خلاف تیار رہنے اور چوکنا رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دی اور لوگوں سے کووڈ کےمناسب رویے پر عمل کرنے اور کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی تاکید کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت ابھرتے ہوئے کووڈ-19 منظر نامے کے تناظر میں موثر تیاری اور انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…