بھارت درشن

ڈاکٹر شاہد نے’’عصری دنیا میں گوجری زبان‘‘کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا

قبائلی امور کے سکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج ’’عصری دنیا میں گوجری زبان‘‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔دو روزہ کانفرنس کا اہتمام جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز (JKAACL) نے کیا ہے اور گوجری زبان اور ثقافت کے مستقبل پر غور و فکر کرنے والے اسکالرز اور ماہرین کی کہکشاں کو اکٹھا کیا ہے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہد نے گوجری زبان اور ثقافت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی زبانوں اور ثقافت کی ہمہ گیر ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔افتتاحی نشست کے بعد معروف ادیب اور براڈ کاسٹر گلاب دین طاہر نے گوجری زبان پر مقالہ پیش کیا۔ اپنے مقالے میں جی ڈی طاہر نے کہا کہ گوجری زبان کا صدیوں پرانا ماضی ہے جس میں ادب اور شاعری کا بیش بہا خزانہ ہے اور یہ شمالی ہندوستان کی امیر زبانوں میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں، سکریٹری  جے کے اے اے سی ایل، بھرت سنگھ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد گوجری زبان کو درپیش چیلنجوں اور اس کے راستے میں آنے والے مواقع کے پس منظر میں ایک جامع نظریہ پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اپنی زبانوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ان کی بقا اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔”2 روزہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، موسیقی کے پروگرام اور پیپر ریڈنگ سیشن بھی منعقد کیے گئے۔

کانفرنس کی کارروائی ایڈیٹر و سربراہ گوجری ونگ ڈاکٹر شاہنواز نے چلائی۔کانفرنس میں عبدالغنی عارف کے علاوہ سلام الدین بجاد، ایم کے وقار، عبدالحمید کسانہ، غلام حیدر بڈانہ، جاوید نظامی، منشا خاکی نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago