Categories: بھارت درشن

مصر کاقطری طیاروں کے لیے فضائی حدود کھولنے کافیصلہ

مصر کاقطری طیاروں کے لیے فضائی حدود کھولنے کافیصلہ

قاہرہ،06جنوری(انڈیا نیرٹیو)

مصر بھی سعودی عرب کی طرح قطر کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا۔ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ قاہرہ حکومت اصولی طور پر دوحہ کے ساتھ ہوابازی بحال کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درامد مصر کی جانب سے متعدد مطالبات پر موقوف ہو گا۔العربیہ کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایک مصری کمیٹی مذکورہ موقف کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ کمیٹی سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ پیش رفت منگل کے روز سعودی عرب کے ضلع العلا میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے آغاز سے قبل سامنے آئی ہے۔

اجلاس سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں خلیج تعاون کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی تزویراتی شراکت داریوں اور ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی توجہ مرکوز ہو گی۔

قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سربراہ اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کریں گے۔ امارات کے وفد کی قیادت دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کریں گے۔

کویت کے امیر شیخ نوّاف الاحمد الجابر المبارک الصباح اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔ بحرین کے وفد کی صدارت ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور عمان کے وفد کی صدارت نائب وزیر اعظم فہد بن محمود آل سعید کریں گے۔

اس سے قبل کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کے حوالے سے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago