امارات کاخطے کو وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے پاک کرنے کا مطالبہ

Demand for clearing the UAE region of weapons of mass destruction and ballistic missiles

دبئی،15دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے باور کرایا ہے کہ خطے کو وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ شیخ عبداللہ نے زور دیا کہ خطے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

روس نے خلیج کے علاقے میں اعتماد کو مضبوط بنانے

اس موقع پر سرگئی لاؤروف نے کہا کہ روس نے خلیج کے علاقے میں اعتماد کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے تا کہ امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ لیبیا کے حوالے سے اماراتی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ لیبیا کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے اور شدت پسند جماعتیں سیاسی منظر نامے پر چھائی ہوئی ہیں۔

روس کے ساتھ جامع تزویراتی تعلقات

شیخ عبداللہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جامع تزویراتی تعلقات رکھتا ہے۔ انہوں نے خطے میں روسی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔

اماراتی وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک "اسپٹنک" ویکسین کے تجربات کے حوالے سے روس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔لاو ٔروف نے بتایا کہ انہوں نے اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ خطے میں پیش رفت کے متعلق بات چیت کی۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک کرونا کی وبا سے نمٹنے میں امارات کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…