Categories: بھارت درشن

دھاندلی کے ثبوت ہیں اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق سپریم کورٹ کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس انتخاب میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید ملک کی اعلی عدالت اس کا فیصلہ کرسکتی ہے‘‘۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر انتخابات میں اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا ’’اگر غیر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا۔ ڈیموکریٹک پارٹی غیر قانونی ووٹوں کے ذریعہ انتخابی نتیجہ ہمارے حق میں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں فیصلہ کن اہم سمجھی جانے والی متعدد ریاستوں کو جیت چکا ہوں۔ ہم نے تاریخی فتح درج کرلی ہے‘‘۔
امریکی صدر کے عہدے کےلئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بیڈن نے جمعرات کو ایک بار پھر دہرایا کہ سبھی بیلٹ پیپروں کی گنتی ہونی چاہیے اور انہوں نے امریکی عوام سے صبر برقراررکھنے کی اپیل کی ہے مسٹر بیڈن نے کہا ’’امریکہ میں ووٹ کرنا ایک مقدس کام کی طرح ہے۔ اس کے تحت ملک کے رائے دہندگان اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے ہر بیلٹ پیپر کی گنتی ہونا ضروری ہے اور اس وقت یہی ہوریا ہے‘‘۔
انہوںنے کہا ’’میں اور سنیٹر کملا ہیرس کو پورا اعتماد ہے کہ گنتی مکمل ہونے پر ہمیں فاتح اعلان کیا جائے گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں اور انتخاب کے پورے عمل کا مکمل ہونے دیں‘‘۔
فاکس نیوز کے مطابق مسٹر بیڈن کے پاس اس وقت 264 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔ وہ مکمل اکثریت سے محض چھ قدم دور ہیں۔
<p class="storyheadline">دھاندلی کے ثبوت ہیں اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے: ٹرمپ</p>
<span class="storydetails"> صدر امریکہ ڈونیلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی دھاندلی کے ثبوت ہیں اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے کل دیر رات ایک پریس کانفرنس میں جس کا کئی چینلوں نے یہ اندازہ لگا کر کوریض روکا دیا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، الزام لگایا کہ انہیں دھوکہ دہی سے جیت سے روکا جا رہا ہے اور اس کے لئے الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی ہے۔

</span>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago