Categories: بھارت درشن

ممتاکابینہ میں اضافہ، کابینہ میں نئے اور پرانے چہروں کو ملاکرکابینہ تشکیل

ممتا بنرجی نے پرانے اور نئے چہروں کو کابینہ شامل کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کابینہ کے 43 وزرانے کوویڈ 19 پروٹوکول کے بعد صرف سات منٹ میں حلف لیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے تمام وزرا کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان میں سے 24 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10کے پاس آزاد چارج ہیں اور بقیہ نو وزیر مملکت ہیں۔

43رکنی نئی کابینہ میں بہت سے پرانے چہروں کو بھی اس بار بھی موقع دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، کابینہ میں 18 نئے چہرے بھی موجود ہیں ، جن کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے۔ حلف برداری میں 43 رکنی کابینہ میں بہت سے نئے چہرے سامنے آئے ہیں ، جن میں سابق کرکٹر منوج تیواری ، سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر شامل ہیں ، جو ممتا بنرجی کی کابینہ میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔

ریاستی کابینہ کا پہلا اجلاس حلف برداری کی تقریب کے بعد سہ پہر تین بجے ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تمام وزراکے قلم دان تقسیم کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت خود رکھیں گی ، جب کہ پرانے وزراکے قلمدانوں میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ممتا بنرجی کی نئی کابینہ میں شامل پرانے وزرامیں سبرت مکھرجی ، پرتھا چٹرجی ، امت میترا ، فرہاد حکیم ، اروپ بسوواس ، شوبھنادیو چٹوپادھیائے ، ودھن پانڈے ، جیوتی پریہ ملک ، سومن مہاپترا ، ملے گھٹک ، اروپ وشواس ، اجول بسواس ، اروپ رائے ، چندرناتھ سنہا شامل ہیں۔ ، براتیا باسو ، ڈاکٹر ششی پنجا ، جاوید خان ، سوپن دیوناتھ اور صدیق اللہ چودھری جیسے وزرا کو دوبارہ کابینہ کے وزراکے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی کابینہ نئے اور پرانے لوگوں کو ملا کر تشکیل دی جائے گی۔ ان میں بہت سارے ایسے ہیں جو سن 2011 اور 2016 میں وزراتھے جب کہ کچھ نئے چہرے ایسے ہوں گے جیسے منوج تیواری کو کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ سابق وزیر خزانہ امت میترا بھی کابینہ میں حصہ نہ لینے کے باوجود شامل ہوں گے۔ حلف تھرون ہال میں دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ، نئی منتخب حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

ریاستی سکریٹریٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ، اس موقع پر سی ایم ممتا بنرجی اور پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ ممتا بنرجی محکمہ داخلہ اور صحت کو اپنے پاس رکھ سکتی ہیں۔ کابینہ کے وزیر کی حیثیت 24 کابینہ ، پھر10 آزاد انہ چارج اور نو کووزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔

ممتا بنرجی کی نئی کابینہ میں پرانے وزراءسبرت مکھرجی، پارتھا چٹرجی، امیت مترا، فرحاد حکیم اروپ بسواسشوبھن دیو چٹوپادھیائے، ودھان پانڈے، جیوتی پریہ ملک ، بنکمچندر ہاجرہ، سومن مہاپاتر، ملے گھٹک ، اروپ وشواس، اوجل بسواس، اروپ رائے ، چندر ناتھ سنہا، براتیا باسو ، ڈاکٹر ششی پنجا ، جاوید خان ، سوپن دیوناتھ اور صدیق اللہ چودھری جیسے وزرا کو دوبارہ کابینہ کے وزراکے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ مانس رنجن بھویان ، رتین گھوش ، پلک رائے اور بپلوا مترا کو بھی کابینہ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago