اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سکیورٹی ایک ایسی اصطلاح ہے، جسے ہم اپنی بات چیت میں اکثر استعمال کرتے ہیں ، لیکن اس کے وسیع مضمرات ہیں۔ اس کی ترجمانی پچھلی دہائیوں میں بے انتہا وسیع ہوئی ہے۔ ہم جس علاقائی سالمیت کی بات کرتے ہیں، وہ اب سیاسی اور اقتصادی منظر میں بھی دیکھی جانے لگی ہے۔ اس لئے این ڈی سی کے ’’ قومی دفاع سے متعلق عسکری (اسٹریٹجک)، اقتصادی، سائنسی، سیاسی اور صنعتی پہلو‘‘ کا کورس آج اور زیادہ اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزرتے ہوئے برسوں کےساتھ این ڈی سی کورس نے اپنے شرکاء کو ان معاملات کی گہری سمجھ فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 62 ویں این ڈی سی کورس میں. 62 ارکان مسلح افواج کے ، 20 سول سروس کے، 35 دوست ملکوں کے اور ایک کارپوریٹ سیکٹر کا ہے. انہوں نے کہا کہ اس کورس کی یہی منفرد خصوصیت ہے. جس کی وجہ سے اس کی وسیع ستائش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس کے ارکان کو مختلف مناظر کو جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے. جس سے ان کی سوچ اور سمجھ میں بہت وسعت آجاتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ایک فعال دنیا میں جی رہے ہیں. جہاں ایک چھوٹی سی تبدیلی کے بڑے اثرات ہو سکتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ تحفظ اور سلامتی کے اطلاق کے معاملات بھی ہوسکتے ہیں۔ کووڈ عالمی وبا کی رفتار اور وسعت ایسے خطرات کی ایک مثال ہے. جن سے آج انسانیت کو سامنا ہے۔ یہ ہمیں انسانیت کی ضرر پذیری کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہر خطرہ ہمیں اس سے نمٹنے اور اس کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہمیں نہ صرف روایتی خطروں کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے. بلکہ قدرتی آفات سمیت نادیدہ آفات سے نمٹنے کے لئے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔ آب وہوا میں تبدیلی اور پائیدار ترقی ایسے معاملات ہیں.
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر بھارت آتم نربھر بھارت بننے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ اس ویژن کو ممکن بنانے کے لئے مختلف پالیسی اقدامات کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہی ایسا ویژن ہے، جو بھارت کو ترقی اور فروغ کی راہ پر لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب ملک میں تیار کردہ طیارہ بردار جہاز وکرانت کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا تو یہ ہر ہندوستانی کے لئے ایک فخر کا لمحہ تھا۔ اس طرح کے اقدامات بھارت کے عوام میں تازہ امید اور ترغیب لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم ترقی کی اس راہ پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…