بھارت درشن

جی20 کے مہمانوں نے پونے کے ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔

پونے، 19 جنوری (انڈیا نیریٹو)

غیر ملکی مندوبین جو کہ تاریخی پونے شہر میں منعقدہ جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے،انہوں نے یہاں کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ لال محل کے دورے کے دوران، انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاریخ سے بھی واقفیت حاصل کی۔

مندوبین کا یہ سفر شنیوار واڑا سے شروع ہوا۔ شنیوار واڑا ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے پونے ضلع میں واقع ایک قلعہ ہے جو 18ویں صدی میں 1746 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ شنیوار واڑا کی شان و شوکت، داخلی دروازے، بہت بڑے کمپلیکس کو مندوبین نے اپنے موبائل فون پر قید کیا۔

یہاں کی تاریخ کے بارے میں جاننے کے شوقین نے گائیڈز سے سوالات بھی کئے۔ اسی جگہ پر علاقے کے قدیم ترین برگد کے درخت کو دیکھنے کے اصرار پر مندوبین نے چند لمحے وہاں بھی گزارے۔ آنے والے مندوبین نے رجسٹر میں لکھا کہ شنیوار واڑا بہت خوبصورت، شاندار اور پرکشش ہے۔ نمائندوں نے تہہ دل سے مبارکباد دی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے تاریخی مقامات کی سیر کا موقع دیا۔

مندوبین نے آغا خان پیلس کا دورہ کیا

لال محل پہنچنے پر مہمانوں کا روایتی رسم و رواج کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ راج ماتا جیجاؤ ماں صاحب اور بال شیواجی مہاراج کے مجسمے کو دیکھنے کے بعد اس کے پیچھے کی تاریخ کے بارے میں بھی معلومات کی، کچھ نے تو محل میں راج ماتا جیجاؤ کی مورتی کے سامنے بھی نمن کیا۔

مندوبین نے آغا خان پیلس کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے گاندھی جی کے بچپن، کستوربا گاندھی کی زندگی، آغا خان محل میں گاندھی جی کی رہائش گاہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ نیلم مہاجن نے انہیں اس بارے میں آگاہ کیا اور محل کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔

اس موقع پر مہمانوں نے چرخہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شہر کے کمشنر وکرم کمار نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، ایڈیشنل کمشنر وکاس ڈھاکنے، سب ڈویژنل افسر سنتوش دیشمکھ، محکمہ سیاحت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپریہ کرمارکر، ہیریٹیج کنزرویشن کمیٹی کے چیئرمین چندرکانت دلوی وغیرہ بھی وفد کے ساتھ تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago