بھارت درشن

گنگا ولاس گوہاٹی پہنچا

گنگا ولاس گوہاٹی پہنچا

دنیا کا سب سے لمبا دریائی کروز ’ گنگا ولاس‘ جہاز سفر کے 42ویں دن آج سہ پہر 3:30 بجے گوہاٹی پہنچا۔  جہاز میں سفر کرنے والے تمام 28 سیاحوں کا سرائی گھاٹ پل پر اس کے لنگر انداز ہونے پر آئی ڈبلیو اے آئی پانڈو بندرگاہ پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ گنگا ولاس گوہاٹی پہنچا

جہاز سے اترنے کے بعد، سیاحوں کو چائے پیش کی گئی۔ سیاحوں نے کربی اور تیوا  کی طرف سے برہم پتر کے کنارے  رنگا رنگ رقص پیش کیا۔  ان سیاحوں کو  ایڈیشنل چیف سکریٹری منیندر سنگھ،  ڈپٹی کمشنر. (کامروپ میٹرو)،  پلو گوپال جھا؛  ریجنل ڈائرکٹر، اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بھارتی اتھارٹی. (آئی ڈبلیو اے آئی)، اے سلواکمار اور دیگر شخصیتوں نے خیر مقدم کیا۔  یہ سیاح کل صبح کامکھیا مندر جائیں گے. اور اس کے بعد مایونگ کے سفر کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

سیاح، شہر کے دورے میں کامکھیا مندر اور ریاستی میوزیم کا دورہ کریں گے.

اس سے پہلے دن میں آج ان سیاحوں نے سوالکوچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آسام کی کپڑے اور ہتھ کرگھے کی صنعت کو دیکھا۔ یہ لوگ کاریگروں کی دستکاری سے بہت متاثر ہوئے۔  سیاحوں نے موگا اور پیٹ ریشم کا کام بھی دیکھا۔ بُنکروں نے آسام ہتھ کرگھا صنعت کا نظارہ بھی کرایا۔

.سیاح نے دنیا کی مشہور موگا اور پیٹ ہینڈلوم صنعت دیکھنے کے لیے سوالکوچی کا دورہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس تاریخی دریائی سیاحتی جہاز.  کو وارانسی سے 13 جنوری 2023 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ یہ جہاز  اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے  نیز  بنگلہ دیش سے ہوتا ہوا 39ویں دن آسام میں ڈھبری پہنچا تھا ۔ یہ دریائی سیاحتی جہاز دنیا کا سب سے لمبا جہاز ہے۔   گنگا ولاس کے ذریعے وارانسی سے بوگیبیل کا سفر اس وقت مکمل ہونے والا ہے. جب یہ ڈبرو گڑھ کے بوگیبیل میں لنگر انداز ہو کر دریائی سفر کے اس غیر معمولی تجربے کے قریب پہنچے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago