Categories: بھارت درشن

ہاپوڑ: پرینکا گاندھی کے قافلہ میں حادثہ، کوئی نقصان نہیں

ہاپوڑ ، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش کے رام پور جاتے وقت جمعرات کو پرینکاگاندھی کے قافلہ کی گاڑیاں ہاپوڑ کے بر ج گھاٹ میں آپس میں ہی ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں پرینکا کی کار سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یوم جمہوریہ پردہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ میں ٹریکٹر الٹنے سے رام پور کے رہائشی ، نوریت سنگھ کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں ، یہ الزامات لگایا جارہے ہیں کہ پولیس کی گولی سے نوریت سنگھ کی موت ہوئی ہے۔

اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کی تنقید کر رہی ہیں۔ افواہوں کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورت سنگھ کی موت ٹریکٹر الٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔

جمعرات کو ، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی رام پور میں نوریت سنگھ کے ارداس پروگرام میں شرکت کے لیے وہاں جارہی ہیں۔ برج گھاٹ پر ، حامیوں نے ان کا استقبال کرنے کے لیےقافلے کو روکا۔ اسی دوران قافلے میں ایک کار بے قابو ہوگئی اور پیچھے سے دوسری کار کو ٹکر مار دی۔

ٹکر کی وجہ سے کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خبریں اس طرح بھی موصول ہو رہی ہیں کہ کہرا کی وجہ سے دیکھنے میں دشواری ہورہی تھی، جس کی وجہ سے ایک کار دوسری کار سے ٹکرا گئی، تاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago