بھارت درشن

آسٹریلیا کے ہائی کمشنرز نے جیتوارپور پہنچ کرمدھوبنی پینٹنگ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی

بہار میں مدھوبنی ضلع کے رہیکا بلاک کے تحت جیتوارپور میں جمعرات کو آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے پہنچ کر متھیلا پینٹنگ کے فنکاروں سے ملاقات کی۔

ضلع کے منفرد مدھوبنی/متھیلا پینٹنگ کلا گرام جیتوارپور کے فنکاروں کے ساتھ ان  غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ملاقات سے یہاں ایک پرجوش ماحول بن گیا۔

ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل اے او اور سیکنڈ سکریٹری جیک ٹیلر جمعرات کو مدھوبنی پہنچے۔ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد دونوں آسٹریلیائی ہائی کمشنر کی ٹیم جیتوارپور کے لیے روانہ ہوئی۔

آسٹریلیائی ہائی کمشنرز نے جیتوارپور کی مشہور مصوری آرٹسٹ پدم شری بووا دیوی کے ساتھ مل کر پینٹنگ کو قریب سے دیکھا۔اس موقع پر بی کے جھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، دستکاری، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند نے ہائی کمشنرز کے ساتھ مدھوبنی پینٹنگ کے آرٹ اسٹائل کی اہم تفصیلات پیش کیں۔

ممتاز پینٹنگ آرٹسٹ بلٹو پاسوان، راج کمار پاسوان، یوواکرتی سنگم کے سی ای او سنیل کمار چودھری، آشا دیوی، ریمنت کمار مشرا سمیت دیگر نے کلاگرام جیتوار پور میں آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔

آسٹریلیائی ہائی کمشنر گھر گھر گئے اور مدھوبنی پینٹنگ کے فنکاروں سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنرز نے مدھوبنی پینٹنگ کے فن میں قدرتی رنگ سے کچھنی۔بھرنی بنانے کی باریکیوں کو سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدھوبنی پینٹنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اہم تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دونوں ہائی کمشنرز نے فن مصوری کے اس انداز کو فروغ دینے اورتولیکا کے تحفظ پر شکریہ ادا کیا۔آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ آرٹ کیوریٹر پروین چوہان بھی موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago