Categories: بھارت درشن

حجاب اسلام کا لازمی جز ہے: مولانا کلب جواد نقوی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع میں عدالت کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے لکھنو میں  کہاکہ ہم عدالت کا بیحد احترام کرتے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتاکہ حجاب کے مسئلے کو صحیح طریقے سے سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لکھنؤ  کے امام جمعہ مولاناسید کلب جواد نقوی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان پورے ہندوستان میں جہاں بھی ممکن ہواپنی تعلیمی ادارے قائم کریں۔ضروری نہیں ہے کہ ہم بڑے بڑے اسکولوں اور کالجوں کے قیام کی کوشش کریں بلکہ پہلے پہل چھوٹے اسکولوں سے بھی اس راہ میں پیش رفت کی جاسکتی ہے۔مولانا نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ اسکولوں اور کالجوں کا قیام ملت کے لیے بیحد ضروری ہے تاکہ ہم کسی دوسرے کے محتاج نہ رہیں۔ہمیں ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہوگا تاکہ ہمارا تشخص برقرار رہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولانانے اپنے بیان میں مزید کہاکہ حجاب تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں بنتا،یہ غلط فہمی اور اسلاموفوبیا کی بدترین شکل ہے۔ہندوستان میں دیگر قومیں اپنے مذہبی و سماجی تشخص کے ساتھ زندگی گذار سکتی ہیں تو پھر مسلمانوں کے تشخصات کو ختم کرنے کی کوشش کیوں ہورہی ہے؟۔اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسکولوں میں طالبات کو باحجاب داخلے کی اجازت دی جائے اور ایسے غیر ضروری مسایل کو ابھارنے کے بجائے ملک کی ترقی،خوشحالی اوربین المذاہب ہم آہنگی کیفروغ کے لیے کام کیا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago