بھارت درشن

حیدرآبادمیں یوگ مہوتسو میں 50,000 پرجوش لوگوں کی شرکت

آج یہاں این سی سی پریڈ گراؤنڈ میں منعقد’یوگ مہوتسو‘ میں 50,000  پرجوش لوگوں  نے شرکت کی۔ حکومت ہند کی آیوش وزارت کے تحت مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ (ایم ڈی این آئی وائی) ، نے یوگ کے بین الاقوامی دن  کے  25 دن پہلے ’ یوگ مہوتسو‘ کااہتمام کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن مہمان خصوصی کے طور پر  موجود تھیں۔ساتھ ہی آیوش کے مرکزی  وزیر جناب سربانند سونووال، ثقافت ، سیاحت  اور  شمال مشرقی  علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے بھی اس  تقریب  کی رونق بڑھائی ۔

یوگ مہوتسو کو اور بھی پرجوش بنانے کے لئے شہر کی کئی ہستیاں  بھی موجود تھیں، جن میں پدم بھوشن یافتہ اور معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور کوچ پلیلا گوپی چند، اداکار وشواکسین کے علاوہ کرشن چیتنیا وغیرہ بھی شامل تھے۔ مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ کے  ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور باسورڈی،  نے اس  پروگرام میں کامن یوگا پروٹوکول (سی پی پی) کو کنڈیکٹ  کیا اور ہزاروں شرکاء نے روحانی  توانائی سے بھرپور پروگرام میں یوگ کیا۔

اس موقع پر  تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن  نے کہاکہ، ’’  آج یہاں اس تقریب میں یوگ کے لئے حاضر ہونا میرے لئے  خوشی  کی بات ہے۔ یہ ہم سبھی کے لیے خوشی اور صحت کا فیسٹیول ہے۔ میں سبھی سے یوگ کو اپنانے کی اپیل کرتی ہوں۔ یوگ آپ کو خوش دیتا ہے، یہ آپ کو صحت مند بناتا ہے اور یوگ سے آپ  خوش  بھی ہوتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago